لاہور، انڈر19فٹ بال ٹیم تہران روانہ ہو گئی

لاہور، انڈر19فٹ بال ٹیم تہران روانہ ہو گئی

پاکستان کی انڈر19فٹ بال ٹیم لاہور ایئر پورٹ سے ورلڈ کپ کوالی فائنگ راؤنڈ میں شرکت کیلئے تہران روانہ ہو گئی۔ لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیم کے کوچ شہزاد انورکا کہنا تھا کہ کوالیفائنگ رانڈمیں پاکستان کا مقابل پانچ ٹیموں سے ہو گا جس میں ازبکستان، ایران، ترکمانستان اور انڈیا شامل […]

.....................................................

شہباز شریف کا صدر زرداری سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ

شہباز شریف کا صدر زرداری سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن نے لاہور کی احتجاجی ریلی میں وفاقی حکومت اور ایوان صدر کے خلاف اعلان جنگ کردیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری استعفی دیں، لوٹی ہوئی دولت واپس کریں ورنہ پارلیمنٹ انکا احتساب کرے گی، اگر پارلیمنٹ نے احتساب نہ کیا تو مصر کے التحریراسکوائر جیسا […]

.....................................................

لاہور: ڈینگی کے حملے، مزید چار افراد جاں بحق

لاہور: ڈینگی کے حملے، مزید چار افراد جاں بحق

لاہور میں ڈینگی بخار سے مزید چار مریض جان کی بازی ہارگئے۔ جس کے بعد جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد تین سو تینتیس ہوگئی۔ لاہور کے سروسز اسپتال میں ڈینگی کے دو مریض جاں بحق ہوئے۔ پندرہ سالہ عظمی کا تعلق ننکانہ صاحب سے اور باہتر سالہ نثاراحمد کا سلطان پورہ سے تھا۔ […]

.....................................................

عدالت کو احکامات پر عمل کرانا آتا ہے، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ

عدالت کو احکامات پر عمل کرانا آتا ہے، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس، جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا ہے کہ کوئی اس بھول میں نہ رہے کہ عدالت کو اپنے احکامات پر عمل درآمد کرانا نہیں آتا،عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے افسر کو جیل جانا پڑ سکتا ہے۔ یہ بات انہوں نے توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران اپنے […]

.....................................................

بھارت ابھی تک پسندیدہ ملک کی فہرست سے باہر

بھارت ابھی تک پسندیدہ ملک کی فہرست سے باہر

پاکستان نے بھارت کو پسندیدہ ملک قرار نہیں دیا اور جب تک ایک بھی آئٹم نیگیٹو لسٹ میں ہے بھارت کو پسندیدہ ملک قرار نہیں دیا جاسکتا۔ یہ بات وفاقی وزیر تجارت ظفر محمود نے لاہور چیمبرآف کامرس میں صنعتکاروں اور تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہی ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو واہگہ […]

.....................................................

لاہور: ڈینگی کے باعث مزید دو افراد دم توڑ گئے

لاہور: ڈینگی کے باعث مزید دو افراد دم توڑ گئے

لاہور میں ڈینگی سے مزید دو افراد دم توڑ گئے۔ پنجاب میں جاں بحق افراد کی تعداد تین سو چار ہوگئی ہے۔ لاہور میں ڈینگی سے ہلاکتوں کا سلسلہ نہیں رک سکا۔ آج صبح میو ہسپتال میں ڈینگی وائرس سے متاثر دو مریض راوی روڈ کی پچاس سالہ اصغری اور گجرات کا پینسٹھ سالہ نواز […]

.....................................................

مسلم لیگ کی ریلی روکی جائے، لاہور ہائی کورٹ میں درخواست

مسلم لیگ کی ریلی روکی جائے، لاہور ہائی کورٹ میں درخواست

مسلم لیگ ن کی لاہور میں ہونے والی ریلی روکنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست رانا عبدالحمید ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ن لیگ کی اٹھائیس اکتوبر کو ہونے والی ریلی میں حکومت پنجاب کی مشینری استعمال کی جارہی ہے […]

.....................................................

پنجاب میں ڈینگی بخار سے ہلاکتوں کی تعداد 322 ہو گئی

پنجاب میں ڈینگی بخار سے ہلاکتوں کی تعداد 322 ہو گئی

پنجاب میں ڈینگی بخار سے ہلاکتوں کی تعداد تین سو بائیس ہو گئی ہے۔ ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے اور ڈینگی کے مریضوں کے لیے مختص بیڈز خالی ہورہے ہیں لیکن یہ بیڈ ڈینگی کے علاوہ کسی مریض کو میسر نہیں۔ لاہور میں ڈینگی بخار کے باعث ایک اور مریض […]

.....................................................

پنشن کے انتظار میں ریلوے کا ریٹائرڈ ملازم جاں بحق

پنشن کے انتظار میں ریلوے کا ریٹائرڈ ملازم جاں بحق

لاہور میں پنشن کے انتظار میں ریلوے کا ریٹائرڈ ملازم جان کی بازی ہار گیا بینک کے باہر قطاروں میں کھڑے کئی افراد کی حالت غیر ہو گئی ہے۔ لاہور میں ریلوے کے ریٹائرڈ ملازمین نے پینشن کے حصول کے لئے گزشتہ رات سے ہی بینک کے سامنے ڈیرے ڈال لئے تھے ۔ یہ بوڑھے […]

.....................................................

لاہور: کراچی ایکسپریس کو انجن نہ ملا، دس گھنٹے بعد روانہ

لاہور: کراچی ایکسپریس کو انجن نہ ملا، دس گھنٹے بعد روانہ

لاہور سے کراچی جانے والی کراچی ایکسپریس انجن نہ ہونیکیباعث 10 گھنٹے تاخیرکے بعدروانہ ہوئی۔ جبکہ کراچی سے لاہور آنے والی متعدد ٹرینیں کئی گھنٹے تاخیرکے باوجود نہ پہنچ سکیں۔  ریلوے حکام کے مطابق گذشتہ رات لاہورسے کراچی جانے والی کراچی ایکسپریس کاانجن خراب ہوگیا تھا جس کے باعث اسیدس گھنٹے تاخیرکا شکار ہونے کے بعد […]

.....................................................

کاریں مہنگی ہونے کی وجہ درآمدی خام مال ہے،پرویز غیاث

کاریں مہنگی ہونے کی وجہ درآمدی خام مال ہے،پرویز غیاث

انڈس موٹر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پرویز غیاث نے کہا ہے کہ کاروں کی قیمت میں اضافے کی وجہ درآمدی خام مال مہنگا ہونا ہے جبکہ روپے کی گرتی قدر نے بھی آٹو انڈسٹری کی مشکلات بڑھائی ہیں۔ لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات بیرونی […]

.....................................................

ڈینگی کے سدباب کیلئے جامع حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے۔ شہباز

ڈینگی کے سدباب کیلئے جامع حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے۔ شہباز

لاہور : وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ صوبے میں ڈینگی کے سدباب کیلئے جامع حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے۔ مختلف شہروں کے ہسپتالوں میں مزید پانچ سیل سپریٹر مشینیں نصب کر دی گئی ہیں۔ لاہور میں وزیر اعلی پنجاب کی زیرصدارت صوبے میں ڈینگی کیخلاف جاری مہم کا جائزہ لینے […]

.....................................................

پنجاب میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 316ہو گئی

پنجاب میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 316ہو گئی

پنجاب میں ڈینگی کی دہشت جاری ہے۔ آج لاہور میں ڈینگی بخار سے چھ افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ پنجاب میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی کل تعداد 316ہو گئی ہے۔ جناح اسپتال میں چار افراد جبکہ میو اسپتال اور گھرکی ٹرسٹ اسپتال میں ایک ایک مریض ڈینگی بخار سے جاں بحق ہوا۔ لاہور کے اسپتالوں میں […]

.....................................................

لاہور:غلط رزلٹ پر خود کشی کرنے والا طالبعلم پاس تھا

لاہور:غلط رزلٹ پر خود کشی کرنے والا طالبعلم پاس تھا

تعلیمی بورڈ لاہور کی نااہلی کے باعث انٹرمیڈیٹ پارٹ ون میں فیل قرار دینے پر خودکشی کرنے والے طالبعلم شہزاد احمد پاس تھا، اس کی موت کے بعد درست رزلٹ جاری کیا گیا ۔ تعلیمی بورڈ لاہور نے گذشتہ دنوں پارٹ فرسٹ کے نتائج کا اعلان کیاگیا اور شہزاد احمد کو ریاضی، شماریات اور اکنامکس […]

.....................................................

ڈینگی: پنجاب میں ہلاکتوں کی تعداد 305 تک جا پہنچی

ڈینگی: پنجاب میں ہلاکتوں کی تعداد 305 تک جا پہنچی

ڈینگی مچھر درجہ حرارت میں کمی کے بعد بھی خطرناک ہورہا ہے لاہور میں آج مزید چار انسانی زندگیاں لقمہ اجل بن گئیں جس کے بعد پنجاب میں ڈینگی بخار سے ہلاکتوں کی تعداد تین سو پانچ تک جاپہنچی ہے۔

.....................................................

لاہور: کراچی ایکسپریس انجن نہ ہونے کے باعث منسوخ

لاہور: کراچی ایکسپریس انجن نہ ہونے کے باعث منسوخ

لاہور سے کراچی جانے والی کراچی ایکسپریس انجن نہ ہونے کے باعث منسوخ کردی گئی جبکہ کراچی سے لاہور آنے والی متعددٹرینیں کئی کئی گھنٹے تاخیر کے بعد بھی نہ پہنچ سکیں۔ ریلوے حکام کے مطابق گذشتہ رات لاہور سے کراچی جانے والی کراچی ایکسپریس کا انجن خراب ہوگیا تھا جس کے باعث اسے منسوخ کردیا […]

.....................................................

پنجاب حکومت کا بلڈ بنک قائم کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا بلڈ بنک قائم کرنے کا فیصلہ

لاہور : وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلڈ بنک جلد کام شروع کر دے گا۔ ڈینگی لاروے کے خاتمے کیلئے مستقل نظام بنایا جا رہا ہے۔ لاہور میں ڈینگی کے خلاف جاری مہم کے جائزہ اجلاس کی خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ پنجاب حکومت نے بلڈ بنک قائم […]

.....................................................

این آئی سی ایل کیس: مونس الہیٰ کو بری کر دیا گیا

این آئی سی ایل کیس: مونس الہیٰ کو بری کر دیا گیا

لاہور کی مقامی عدالت نے مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الہی کے صاحبزادے مونس الہی کی این آئی سی ایل فراڈ کیس میں بریت کی درخواست منطور کر لی۔

.....................................................

مطلوبہ رقم ملیتو،3ماہ میں ریلوے پیروں پر کھڑی ہوجائیگی

مطلوبہ رقم ملیتو،3ماہ میں ریلوے پیروں پر کھڑی ہوجائیگی

پاکستان ریلوے کے جنرل مینجر آپریشنز سعید اختر نے دعوی کیا ہے کہ اگر حکومت نے مطلوبہ رقم دے دی تو تین ماہ میں ریلوے کی حالت بہتر ہوجائے گی ۔ اس ہفتے تمام ملازمین کو تنخواہیں مل جائیں گی جبکہ پنشن کی ادائیگی پیر سے شروع ہوگی ۔ ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں پریس […]

.....................................................

پنجاب: ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 292ہو گئی

پنجاب: ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 292ہو گئی

لاہور میں ڈینگی سے آج مزید تین افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد پنجاب میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 292 ہوگئی ہے۔ لاہور کے میو ہسپتال میں صرف ایک ہی مہینے میں 71 افراد ینگی بخار سے چل بسے۔

.....................................................

لاہور ہائی کورٹ: چیئرمین نیب کی تقرری کے خلاف درخواست مسترد

لاہور ہائی کورٹ: چیئرمین نیب کی تقرری کے خلاف درخواست مسترد

لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین نیب کی تقرری کے خلاف متفرق درخواست مسترد کر دی۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اعجاز احمد چودھری نے بیرسٹر اقبال جعفری کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے متفرق درخواست مسترد کرتے ہوئے ہدایت کی کہ علیحدہ سے ایک درخواست دائر کریں کیونکہ متفرق درخواست پر […]

.....................................................

لاہور: پنکچر کی دکان میں سلینڈر پھٹ گیا، ایک شخص جاں بحق

لاہور: پنکچر کی دکان میں سلینڈر پھٹ گیا، ایک شخص جاں بحق

لاہور کے علاقہ پیکو روڈ پر واقعہ پنکچر کی دکان میں سلنڈر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ لیاقت آباد سالار روڈ کے رہائشی پینتالیس سالہ رمضان نے سلنڈر میں ہوا بھرنے کے لئے موٹر چلائی اور لوڈشیڈنگ کے باعث پمپ بند ہونے پر وہ سوگیا۔ بجلی واپس آنے پر موٹر دوبارہ چل گئی […]

.....................................................

پنجاب: ڈینگی بخار سے جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 272 ہو گئی

پنجاب: ڈینگی بخار سے جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 272 ہو گئی

لاہور میں ڈینگی بخار سے تین خواتین جاں بحق ہو گئیں۔ جس کے بعد پنجاب میں ہلاکتوں کی تعداد دو سو بہتر ہو گئی ہے۔ سروسز اسپتال لاہور میں 40سالہ خاتون کی ڈینگی بخار سے ہلاکت پر لواحقین نے ڈاکٹروں کے خلاف احتجاج کیا۔ سروسز اسپتال لاہور میں تاج پورہ کی رہائشی 40سالہ خاتون خالدہ ظہیر […]

.....................................................

لاہور : ڈینگی سے مزید چار افراد جاں بحق ہوگئے

لاہور : ڈینگی سے مزید چار افراد جاں بحق ہوگئے

لاہور میں ڈینگی سے آج مزید چار افراد جان کی بازی ہار گئے جس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 261 ہوگئی۔ ڈینگی وائرس کے حملے پوری شدت سے جاری ہیں، اور پنجاب حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات ناکافی نظر آرہے ہیں۔ پنجاب حکومت کی جانب سے ڈینگی سے جاں […]

.....................................................