اسلام آباد: دفاع پاکستان جلسے میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک

اسلام آباد: دفاع پاکستان جلسے میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک

اسلام آباد میں دفاع پاکستان کانسل کے جلسے کا انعقاد آبپارہ چوک پر کیا جا رہا ہے۔ جلسے میں شرکت کے لئے مختلف شہروں سے قافلے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ دفاع پاکستان جلسے کا مقصد پاکستان کی جانب سے بند کی گئی نیٹو سپلائی کے حوالے سے دھرنا دینا ہے اور نیٹو سپلائی کی […]

.....................................................

اسلام آباد: فیصل صالح حیات کو توہین عدالت کا نوٹس

اسلام آباد: فیصل صالح حیات کو توہین عدالت کا نوٹس

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر ہاسنگ فیصل صالح حیات کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔ شعبہ ہاؤسنگ کے دو ملازمین میاں اسلم اور رانا مسعود کو بحال نہ کر نے پر عدالت نے فیصل صالح حیات اور سیکٹری ہاسنگ کو توہین عدالت کا نوٹس دیا ہے۔ دونوں ملازمین نے اپنی برطرفی […]

.....................................................

خطے کے مسائل ہم پرمسلط کیے گئے ہیں

خطے کے مسائل ہم پرمسلط کیے گئے ہیں

ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ خطے کو درپیش مسائل بیرونی طاقتوں کی وجہ سے ہیں اور تینوں ملکوں کو ملِ کر ان مشکلات کا حل نکالنا ہوگا۔ اسلام آباد میں سہ فریقی سربراہی کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر […]

.....................................................

سہ فریقی مذاکرات کے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط

سہ فریقی مذاکرات کے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط

اسلام آباد میں سہ فریقی مذاکرات کے بعد مشترکہ اعلامیہ پر دستخط ہو گئے۔ اعلامیے کے مطابق ایران، پاکستان اورافغانستان اپنی سرزمین ایک دوسرے کیخلاف استعمال ہونے نہیں دیں گے۔ ایوان صدر اسلام آباد میں صدر آصف علی زرداری سے افغان اور ایرانی ہم منصبوں حامد کرزئی اور محمود احمدی نژاد نے ملاقات کی جس […]

.....................................................

اسلام آباد: تیونس ایمبسی کی گاڑی کی ٹکر سے چار افراد زخمی

اسلام آباد: تیونس ایمبسی کی گاڑی کی ٹکر سے چار افراد زخمی

اسلام آباد میں تیونس کی سفارتخانے کی گاڑی نے دو موٹر سائیکلوں کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔ واقعہ کے بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ زخمی افراد سی ڈی اے کے ملازمین بتائے جاتے ہیں۔ پولیس کے مطابق […]

.....................................................

جی ایچ کیو حملے کی سازش، بریگیڈیئر علی خان پر فرد جرم عائد

جی ایچ کیو حملے کی سازش، بریگیڈیئر علی خان پر فرد جرم عائد

اسلام آباد : برطانوی نشریاتی ادارے نے دعوی کیا ہے کہ کورٹ مارشل کا سامنا کرنے والے بریگیڈیئر علی خان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق بریگیڈیئرعلی خان نے جی ایچ کیو پر حملے کی سازش تیار کی تھی۔ بریگیڈیئر علی خان فوجی افسران کو حکومت کے خلاف بغاوت […]

.....................................................

عوام کا آزادانہ انتخابات کا خواب پورا ہو گیا۔ فردوس

عوام کا آزادانہ انتخابات کا خواب پورا ہو گیا۔ فردوس

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عوام کا آزادانہ انتخابات کا دیرینہ خواب پورا ہو گیا ہمیشہ سے عوامی مینڈیٹ کو چوری ہونے سے بچا لیا پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تمام سیاسی پارٹیاں اپنے الگ الگ […]

.....................................................

نیٹو سپلائی کیخلاف 20 فروری کو پارلیمنٹ کے سامنے دھرنے کا اعلان

نیٹو سپلائی کیخلاف 20 فروری کو پارلیمنٹ کے سامنے دھرنے کا اعلان

اسلام آباد : نیٹو سپلائی کی ممکنہ بحالی کیخلاف دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام بیس فروری کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دفاع پاکستان کونسل میں شامل جماعتوں کے مقامی قائدین نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی وجہ سے […]

.....................................................

شہباز بھٹی کے قتل میں ملوث ملزم دبئی سے گرفتار

شہباز بھٹی کے قتل میں ملوث ملزم دبئی سے گرفتار

سابق وفاقی وزیر برائے اقلیتی امور شہباز بھٹی کے قتل کے الزام میں دبئی سے ایک ملزم ضیا الرحمن کو گرفتارکر لیا گیا ہے جبکہ اس کا ساتھی فرارہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ اس سلسلے میں وزرات داخلہ دبئی حکام سے مسلسل رابطے میں ہے۔ شہباز بھٹی کو گزشتہ سال مارچ میں اسلام آباد […]

.....................................................

ملک کو بحران سے نکالنا ہے تو فوری انتخابات کرائے جائیں۔ ہمایوں

ملک کو بحران سے نکالنا ہے تو فوری انتخابات کرائے جائیں۔ ہمایوں

مسلم لیگ ہم خیال کے رہنما ہمایوں اختر نے کہا ہے کہ ملک کو بحران سے نکالنے کا واحد حل یہی ہے کہ فوری طور پر انتخابات کرائے جائیں۔ اسلام آباد میں ہم خیال گروپ کی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ چھوٹی پارٹیاں ساتھ چھوڑ دیں تو حکومت […]

.....................................................

ارباب غلام رحیم مسلم لیگ ہم خیال کے صدر منتخب

ارباب غلام رحیم مسلم لیگ ہم خیال کے صدر منتخب

مسلم لیگ ہم خیال کے مرکزی عہدیدار وں کی تین سالہ مدت پوری ہونے کے بعد نئے انتخابات کے لیے مرکزی کونسل کا اجلاس اسلام آباد میں پارٹی کے سینٹرل سیکریٹریٹ میں جاری ہے۔ الیکشن میں ارباب غلام رحیم کو پارٹی کا بلامقابلہ صدر اور حامد ناصر چٹھ کو چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔ […]

.....................................................

بابر اعوان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ملتوی

بابر اعوان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ملتوی

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے بابر اعوان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت بیس فروری تک ملتوی کر دی۔ سابق وزیر قانون کہتے ہیں کہ ان کا مقصد عدالتوں کی تضحیک کرنا ہرگز نہیں۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے بابر اعوان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت […]

.....................................................

اسلام آباد: واپڈا ملازمین کا پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا

اسلام آباد: واپڈا ملازمین کا پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا

اسلام آباد میں ملک بھر کے واپڈا ملازمین نے پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے دھرنا دیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کے ای ایس سی کی ممکنہ نجکاری منظور نہیں جبکہ کے ای ایس سی کے برطرف ملازمین کو بھی بحال کیا جائے۔

.....................................................

نعیم خالد لودھی کی برطرف کے خلاف سماعت پر فیصلہ محفوظ

نعیم خالد لودھی کی برطرف کے خلاف سماعت پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق سیکریٹری دفاع خالد نعیم لودھی کی ان کے عہدے پر بر طرفی کیخلاف سماعت پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ میمو گیٹ اسکینڈل کے مقدمے میں سابق سیکریٹری دفاع نے وزیردفاع کی منظوری کے بغیر سپریم کورٹ میں جواب داخل کیا تھا۔ ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل کے اس اقدام کو […]

.....................................................

بیسویں آئینی ترمیم منظور ہوجائے گی،رحمان ملک

بیسویں آئینی ترمیم منظور ہوجائے گی،رحمان ملک

وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ بیسویں آئینی ترمیم منظور کروالی جائے گی اور تمام گلے شکوے دور ہو جائیں گے۔ اسلام آباد پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی کا فیصہ پارلیمنٹ کرے گی اور امریکا سے معافی […]

.....................................................

خارجہ پالیسی اب منتخب پارلیمان بنائے گی۔ وزیراعظم

خارجہ پالیسی اب منتخب پارلیمان بنائے گی۔ وزیراعظم

اسلام آباد : وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ خارجہ پالیسی اب فرد واحد نہیں بلکہ منتخب پارلیمان بنائے گی۔ اسلام آباد میں یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان کی افغان پالیسی پر بھی کئی سوالیہ نشان ہیں کیونکہ وہ ایک آمر […]

.....................................................

وزیر اعظم گیلانی آج قطر کے دورے پر روانہ ہوں گے

وزیر اعظم گیلانی آج قطر کے دورے پر روانہ ہوں گے

اسلام آباد : وزیر اعظم گیلانی آج قطر کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے اس دوران وہ امریکی و افغان حکام اور طالبان رہنماوں سے ملاقاتوں میں افغانستان سے متعلق اہم امور پر بات چیت کریں گے۔ قطر میں وزیراعظم کے دورے کے دوران مصروفیات کے حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ […]

.....................................................

کشمیری قیادت کے بھارت کو پسندیدہ قرار دینیپر تحفظات

کشمیری قیادت کے بھارت کو پسندیدہ قرار دینیپر تحفظات

پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل ا الرحمان اور کشمیری قیادت نے بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دیے جانے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وہ کشمیری قیادت کے تمام تحفظات حکومت تک پہنچا […]

.....................................................

زہریلا مواد وزیراعظم سیکریٹیریٹ بھجوانے کے خلاف مقدمہ درج

زہریلا مواد وزیراعظم سیکریٹیریٹ بھجوانے کے خلاف مقدمہ درج

اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹریٹ میں وزیراعظم سیکریٹیریٹ میں زہریلا مواد بھجوانے کے الزام میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ وزیراعظم سیکریٹیریٹ کو گذشتہ ماہ ایک لفافہ موصول ہوا تھا جس میں مشکوک پاوڈرموجود تھا ۔ لیباریٹری سے چیک کرانے پر معلوم ہوا کہ یہ انتہائی زہریلا پاوڈر ہے جس پر […]

.....................................................

جمہوری حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ گیلانی

جمہوری حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ گیلانی

وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ موجودہ جمہوری حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ موجودہ دور حکومت میں جتنی قانون سازی ہوئی اس کی مثال نہیں ملتی۔ وزیراعظم ہاوس اسلام آباد میں چیرمین سینیٹ فاروق ایچ نائیک نے وزیراعظم سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سینیٹ کے انتخابات سے متعلق امور پر تبادلہ […]

.....................................................

عدالت سے اجازت کے بعد حسین حقانی بیرون ملک چلے گئے

عدالت سے اجازت کے بعد حسین حقانی بیرون ملک چلے گئے

امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی اسلام آباد سے ابوظہبی پہنچ گئے، جہاں سے وہ امریکا جائیں گے۔ سپریم کورٹ نے انہیں گذشتہ روز سماعت کے بعد بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔ حسین حقانی سخت سیکورٹی میں اسلام آباد کے بینظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے۔ انہوں نے ایئرپورٹ پر موجود صحافیوں سے کوئی […]

.....................................................

بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان

بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں، شمال مشرقی بلوچستان ،بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آج بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں پارہ بدستور نقطہ انجماد تک گرا ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل کشمیر، گلگت بلتستان سمیت بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوگی۔ جبکہ […]

.....................................................

رحمان ملک نے خرم رسول کو گرفتار کرنے کا ٹاسک دے دیا

رحمان ملک نے خرم رسول کو گرفتار کرنے کا ٹاسک دے دیا

اسلام آباد : وزیر داخلہ رحمان ملک نے وزیراعظم کے سابق میڈیا کوآرڈینیٹر خرم رسول کو گرفتار کرنے کا ٹاسک دے دیا۔ ذرائع کے مطابق خرم رسول کی ملک میں موجودگی کا ثبوت نہ ملنے پر جنوبی افریقہ کے سفیر سے رابطہ کرلیا گیا۔وزارت داخلہ کے مطابق رحمان ملک نے ڈی جی ایف آئی اے […]

.....................................................

میمو اسکینڈل: خصوصی کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

میمو اسکینڈل: خصوصی کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

اسلام آباد : میمو اسکینڈل کے حوالے سے تحقیقات کے لئے پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کے حوالے سے خصوصی کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔ ان کیمرا اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین میاں رضا ربانی کریں گے۔ کمیٹی نے آج ہونے والے اجلاس میں میمواسکینڈل کے مرکزی کردار منصور اعجاز کو طلب کر رکھا […]

.....................................................