بینظیر کی برسی اور بھٹو عزم کی برسی

بینظیر کی برسی اور بھٹو عزم کی برسی

ستائیس دسمبر 2007ء کو بینظیر بھٹو کو لیاقت باغ روڈ پر ہمیشہ کے لیے ابدی نیند سلا دیا اور تب سے 27دسمبر کو ان کی برسی نہایت عقیدت و اخترام کے ساتھ منائی جا تی ہے اور یوں ہر سال گڑھی خدا بخش میں ہر سال پی پی پی کے کارکن ،جیالے اور دیگر لوگ […]

.....................................................

اپراورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ،15شدت پسند ہلاک

اپراورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ،15شدت پسند ہلاک

ہنگو میں اپر اورکزئی کے علاقوں ماموزئی اور ماسوزئی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں پندرہ شدت پسند ہلاک جبکہ تین ٹھکانے تباہ ہو گئے۔ ذارئع کے مطابق گزشتہ رات سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کیخلاف کارروائی کرتے ہو ئے اپر اورکزئی کے علاقے ماسوئی اور ماموزئی میں موجود شدت پسندوں کے تین ٹھکانوں کو […]

.....................................................

اورکزئی ایجنسی:سیکورٹی فورسز سے جھڑپ میں25 جنگجوہلاک

اورکزئی ایجنسی:سیکورٹی فورسز سے جھڑپ میں25 جنگجوہلاک

اپراورکزئی ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں پچیس جنگجو مارے گئے۔ جھڑپ میں میجر اور سولہ سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔ اپر اورکزئی ایجنسی کے علاقے کا گو قمر میں سیکورٹی فورسز اور شدت پسندوں کی جھڑپ میں میجر سمیت سترہ سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ کا گو قمر کے علاقے میں شدت پسندوں نے سیکورٹی […]

.....................................................

یمن میں فوجی ٹھکانوں پر القاعدہ کا حملہ،10افراد ہلاک

یمن میں فوجی ٹھکانوں پر القاعدہ کا حملہ،10افراد ہلاک

یمن کے حکومتی ذرائع کے مطابق فوجی چوکیوں پر القاعدہ کے انتہا پسندوں نے حملہ کر کے 10افراد ہلاک کر دیئے۔ یمن کے فوجی حکام نے تصدیق کی ہے کہ القاعدہ کے شدت پسندوں نے فوجی چوکیوں پر حملہ کیا ،جس پر فورسز اور القاعدہ کے انتہا پسندوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے […]

.....................................................

کرم ایجنسی: بارودی سرنگ دھماکہ، تین سکیورٹی اہلکار شہید

کرم ایجنسی: بارودی سرنگ دھماکہ، تین سکیورٹی اہلکار شہید

کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ پھٹنے کے نتیجے میں ایک آفیسر سمیت تین سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ کرم ایجنسی کے علاقے کوٹا سرائے میں اس وقت پیش آیا جب سکیورٹی اہلکاروں کا قافلہ گشت پر تھا ۔ ذرائع کے مطابق اس واقعہ کے بعد بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن […]

.....................................................

واشنگٹن: دو ہیلی کاپٹروں میں تصادم، 4 فوجی ہلاک

واشنگٹن: دو ہیلی کاپٹروں میں تصادم، 4 فوجی ہلاک

امریکی ریاست واشنگٹن کے فوجی اڈے پر دو ہیلی کاپٹروں میں تصادم میں چار فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ امریکی ٹی وی کے مطابق فوج کے جدید ہیلی کاپٹروں میں تصادم فوجی اڈے لی وائس مکارڈ کے حدود کے اندر دوران پرواز ہوا۔ امریکی فوجی حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی تربیتی پرواز پر تھے […]

.....................................................

اورکزئی ایجنسی:فورسزسے جھڑپیں،20 شدت پسند ہلاک

اورکزئی ایجنسی:فورسزسے جھڑپیں،20 شدت پسند ہلاک

اورکزئی ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ اور گولہ باری کے نتیجے میں بیس شدت پسند مارے گئے۔ جبکہ ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا۔ گنڈی تال اور قریبی علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے گولہ باری میں بارہ شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ ادھر تاسہ خیل کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر شدت […]

.....................................................

بلوچستان: سکیورٹی فورسز پر حملے میں 4 اہلکار ہلاک

بلوچستان: سکیورٹی فورسز پر حملے میں 4 اہلکار ہلاک

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز اور بلوچ مزاحمت کاروں کے درمیان جھڑپ میں ایک افسر سمیت چار اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔مقامی حکام نے بتایا کہ نیم فوجی فورس فرنٹیئر کور (ایف سی) کی ایک گاڑی اتوار کی شب بالول نامی دور افتادہ علاقے سے گزر رہی تھی کہ پہاڑی ٹیلوں پر مورچہ […]

.....................................................

شام میں مزید28 افراد ہلاک

شام میں مزید28 افراد ہلاک

عرب لیگ کی دی گئی مہلت ختم ۔۔ مگر شام میں تشدد ختم نہیں ہوا، سرکاری فوج کے تازہ کریک ڈان میں اٹھائیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں، امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کہتی ہیں کہ دمشق میں خانہ جنگی ہوسکتی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیموں […]

.....................................................

اورکزئی ایجنسی: سیکورٹی فورسز سے جھڑپ، 6 شدت پسند ہلاک

اورکزئی ایجنسی: سیکورٹی فورسز سے جھڑپ، 6 شدت پسند ہلاک

اورکزئی ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں چھ شدت پسند ہلاک اور ایک سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگیا۔ تاسہ کے علاقے میں گذشتہ کئی گھنٹوں سے سیکورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جھڑپ شدت پسندوں کی فائرنگ سے ایک اہلکارکے زخمی ہونے کے بعد شروع ہوئی جس […]

.....................................................

اپراورکزئی: گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ،10 ہلاک

اپراورکزئی: گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ،10 ہلاک

اپر اورکزئی ایجنسی کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ میں دس شدت پسند ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔  ماموزئی، آدو خیل اور میر خیل میں شدت پسندوں کی اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ ٹھکانوں پر گن شپ ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ شروع کردی۔ […]

.....................................................

شام کی رکنیت معطل ، عرب لیگ کے خلاف اور حق میں مظاہرے

شام کی رکنیت معطل ، عرب لیگ کے خلاف اور حق میں مظاہرے

عرب لیگ کی جانب سے شام کی رکنیت معطل کرنے کے خلاف دمشق میں عرب لیگ کے خلاف شدید رد عمل سامنے آیا اور مظاہروں کے دوران سعودی سفارتخانے میں تورپھوڑ بھی کی گئی جبکہ اردن میں عرب لیگ کے فیصلے کے حق میں مظاہرے کئے گئے۔ عرب ٹی وی کے مطابق شام کے دارالحکومت […]

.....................................................

ترکی: ہائی جیک ہونے والی کشتی بازیاب، اغوا کار ہلاک

ترکی: ہائی جیک ہونے والی کشتی بازیاب، اغوا کار ہلاک

ترکی میں سکیورٹی فورسسزنے ہائی جیک ہونے والی کشتی میں سوار بیس مسافروں کے علاوہ چوبیس افراد کو باحفاظت رہا کرالیا گیا ہے۔ کوسٹ گارڈ سکیورٹی فورسسز نے اغوا کار کو ہلاک کردیا ہے۔ اس بات کی تصدیق ترکی کے گورنر نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کی ان کا مزید کہنا تھا کہ […]

.....................................................

مائیکل جیکسن کی موت کے مقدمے کا فیصلہ، ذمہ دارمعالج ڈاکٹر مرے قرار

مائیکل جیکسن کی موت کے مقدمے کا فیصلہ، ذمہ دارمعالج ڈاکٹر مرے قرار

امریکی پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کی موت کے مقدمے میں جیوری نے ڈاکٹر کونریڈمرے کو ذمہ دار قرار دیدیا گیا۔لاس اینجلس میں7مردوں اور5عورتوں پرمشتمل جیوری نے فیصلہ سنایا۔اس موقع پر عدالت کے باہر مائیکل جیکسن کے پرستاروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ مائیکل جیکسن کے معالج کے خلاف قتلِ خطا کے مقدمے کی سماعت کی […]

.....................................................

غزہ پر اسرائیل کا فضائی حملہ، فلسطینی عسکریت پسند ہلاک

غزہ پر اسرائیل کا فضائی حملہ، فلسطینی عسکریت پسند ہلاک

اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر فضائی حملہ کرکے ان عسکریت پسندوں کو نشانہ بنایا ہے جو اسرائ یل پر راکٹ داغنے کی تیاری کر رہے تھے۔اسپتال ذرائع نے بتایا کہ جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں ہفتہ کی شب کی گئی کارروائی میں عسکری تنظیم اسلامک جہاد کا ایک رکن ہلاک اور کم […]

.....................................................

وینزویلا کا لیبیا کی نئی حکومت تسلیم کرنے سے انکار

وینزویلا کا لیبیا کی نئی حکومت تسلیم کرنے سے انکار

وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز نے کہا ہے کہ نیٹو نے لیبیا کے صدر کرنل قذافی کا قتل کرکے طرابلس میں من پسند حکومت بنائی ہے عبوری کونسل کی حکمرانی تسلیم نہیں کرتے۔  کراکس میں جنوبی امریکی ممالک کے اتحاد کی سیکرٹری جنرل ماریا ایما سے ملاقات کے دوران وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز کا کہنا […]

.....................................................

لیبیا کے سابق رہنما کرنل قذافی کی تدفین کی ویڈیو جاری

لیبیا کے سابق رہنما کرنل قذافی کی تدفین کی ویڈیو جاری

عرب ٹی وی نے لیبیا کے سابق رہنما کرنل قذافی، بیٹے معتصم اور وزیر دفاع کے تدفین کی ویڈیو جاری کردی، سپردخاک کرنے سے پہلے نماز جنازہ بھی ادا کی گئی۔  عرب ٹی وی کے مطابق قذافی، بیٹے معتصم اور سابق وزیر دفاع ابوبکر یونس کو لیبیاکے صحرا میں خفیہ مقام پر علی الصبح دفن کیا […]

.....................................................

مر جائوں گا لیبیا نہیں چھوڑوں گا

مر جائوں گا لیبیا نہیں چھوڑوں گا

ستمبر 642ء میں محبوب خدا  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب نے حضرت عمر بن العاص کی سربراہی میں رومی سلطنت کے مقبوضہ علاقے لیبیا کا رخ تو ان اللہ کے دوستوں کے سامنے مضبوط ترین قلعے خس وخاشاک کی مانند سرنگوں ہو گئے۔لیبیا فتح ہوگیا مگر رومی سلطنت کی وفادار فوج پیہم مزاحمت […]

.....................................................

لیبیا: معمرقذافی کو نامعلوم مقام پر دفن کردیا گیا

لیبیا: معمرقذافی کو نامعلوم مقام پر دفن کردیا گیا

لیبیا کے سابق حکمراں کرنل قذافی کوصحرا میں نامعلوم مقام پر دفن کردیا گیا ہے۔ لیبیا کے سابق حکمراں کرنل قزافی کو صحرا میں نامعلوم مقام پر دفن کردیا گیا ہے۔ اس سے پہلے ایک غیر ملکی خبررساں ادارے نے بتایا تھا کہ معمر قذافی کی تدفین چار عینی شاہدین کی موجودگی میں ہوگی اور […]

.....................................................

معمر قذافی کے قتل کی تحقیقات ہوں گی،عبوری کونسل

معمر قذافی کے قتل کی تحقیقات ہوں گی،عبوری کونسل

لیبیا کی عبوری کونسل کے سربراہ مصطفی عبدالجلیل کا کہنا ہے کہ معمر قذافی کے قتل کی تحقیقات کی جائیں گی۔ معمر قذافی کی میت کے مستقبل کیلیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ معمر قذافی کی ہلاکت کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ اقوام متحدہ، برطانیہ اور روس کی جانب سے دبا پرکیاگیا۔مصطفی عبدالجلیل کا […]

.....................................................

مارکو سائمن سیلی موٹو گراں پری ریس کے حادثے میں ہلاک

مارکو سائمن سیلی موٹو گراں پری ریس کے حادثے میں ہلاک

اطالوی موٹرسائیکلسٹ مارکو سائمن سیلی ملائیشین موٹر سائیکل گراں پری ریس کے دوران حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ ملائیشیا کے شہر سیپانگ کے انٹرنیشنل سرکٹ پر منعقدہ ملائیشین موٹر سائیکل گراں پری ریس کے دوسرے مرحلے میں اٹلی سے تعلق رکھنے والے موٹر سائیکلسٹ مارکو سائمن سیلی بائیک کا توازن برقرار نا رکھتے ہوئے امریکا کے […]

.....................................................

گوجرانوالہ: بیٹے کے ہاتھوں والدین،6 بہن بھائی قتل

گوجرانوالہ: بیٹے کے ہاتھوں والدین،6 بہن بھائی قتل

گوجرانوالہ تھانہ باغبان پورا کے علاقے محلہ کلر آبادی میں بیٹے نے اپنے ماں باپ اور چھ بہن بھائیوں کو قتل کر دیا پولیس نے ملزم محمد افضل کو گرفتار کر کے پستول برامد کرلیا۔ گوجرانوالہ تھانہ باغبان پورا کے علاقے محلہ کلر آبادی کے رہائشی محمد افضل نے گھریلو تنازعہ پر اپنے چھ بہن […]

.....................................................

قذافی ہلاکت، لیبیا میں جشن، یواین کا تحقیقات کا مطالبہ

قذافی ہلاکت، لیبیا میں جشن، یواین کا تحقیقات کا مطالبہ

لیبیا کے سابق رہنما کرنل قذافی کی ہلاکت پر بن غازی سمیت تمام شہروں میں جشن جاری ہے، جبکہ شام میں حکومت مخالف مظاہروں میں تیزی آگئی ہے، اقوام متحدہ اور معمر قذافی کی بیوہ نے قذافی قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کیاہے۔ حقوقِ انسانی کے لیے اقوامِ متحدہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا […]

.....................................................

قتل کے منصوبے میں ایران ملوث نہیں: ایرانی صدر

قتل کے منصوبے میں ایران ملوث نہیں: ایرانی صدر

ایران کے صدر نے ان امریکی الزامات کو مسترد کردیا ہے جِن میں کہا  گیا تھاکہ امریکہ میں سعودی سفیر کو قتل کرنے کی سازش میں ایران ملوث ہے۔محمود احمدی نژاد نے اتوار کے روز کہا کہ ایرانی تہذیب والے لوگ ہیں اورانھیں  ضرورت نہیں کہ کسی کو قتل کریں۔انٹیلی جنس امور کے بارے میں […]

.....................................................