بے گناہ افراد کو حراست میں رکھنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ زبیر صفدر

اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ زبیر صفدر نے ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کے زیر اہتمام اسلام آباد میں دھرنے میں شرکت کی ۔دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تحویل میں قیدبے گناہ افراد کو بازیاب کیا جائے ۔بے گناہ افراد کو تحویل […]

.....................................................

وزیراعظم نے اداروں کے مقام کو سرے سے سمجھا ہی نہیں۔ ایم اے تبسم

پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سینئررہنماء ایم اے تبسم نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے اداروں کے مقام کو سرے سے سمجھا ہی نہیں دراصل ان کے ذہن میں اداروں کا احترام نہیں ہے۔ وزیراعظم سوئس حکام کو خط نہ لکھ کر سیاسی شہید بننا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم ملک کا چیف […]

.....................................................

ملک بھر میں موسم سرد اور خشک، کہیں کہیں بارش برفباری ہو گی

ملک بھر میں موسم سرد اور خشک، کہیں کہیں بارش برفباری ہو گی

ملک بھر میں آج موسم خشک اور سرد رہے گا جبکہ مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری ہونیکا امکان ہے۔ اسلام آباد اوربالائی پنجاب میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم ابرآلود اور کہیں کہیں ہلکی بارش اوربرفباری کی پیشگوئی ہے۔ خیبر پختونخوامیں ہزارہ اورمالاکنڈ ڈویژن میں موسم ابرآلود جبکہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش […]

.....................................................

اسلام آباد میں دھرنا، لاہور سے جماعت اسلامی کا قافلہ روانہ

اسلام آباد میں دھرنا، لاہور سے جماعت اسلامی کا قافلہ روانہ

دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام نیٹو سپلائی کی ممکنہ بحالی اور امریکی کانگریس میں بلوچستان سے متعلق قرارداد کے خلاف اسلام آباد میں دھرنے کیلئے لاہور سے جماعت اسلامی کا قافلہ روانہ ہو گیا۔ امیر جماعت اسلامی لاہور امیر العظیم کی قیادت میں کارکن امریکا اور حکومت مخالف نعرے لگاتے ہوئے روانہ ہوئے۔ امیر […]

.....................................................

نیٹو سپلائی کی بحالی کے خلاف سپریم کورٹ میں چیلنج

نیٹو سپلائی کی بحالی کے خلاف سپریم کورٹ میں چیلنج

پاکستان کے فضائی اور زمینی راستے سے نیٹو کو سپلائی کی اجازت دینے کے اقدام کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ نیٹو سپلائی کی بحالی پارلیمنٹ کی قرارداد کی توہین ہے۔ نیٹو سپلائی کی وجہ سے نہ صرف پاکستانی شاہراہوں کو اربوں روپے […]

.....................................................

ڈیو واٹمور ایشیاء کپ سے قومی کرکٹ ٹیم کی ذمہ داری سنبھالیں گے

ڈیو واٹمور ایشیاء کپ سے قومی کرکٹ ٹیم کی ذمہ داری سنبھالیں گے

آسٹریلوی نژاد ڈیو واٹمور آئندہ ماہ بنگلہ دیش میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ سے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری سنبھال لیں گے۔ واٹمور یکم مارچ کو پاکستان پہنچ کر بورڈ کے ساتھ معاہدے پر دستخط کریں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق ڈیو واٹمور اور جولین فائونٹین انگلینڈ […]

.....................................................

۔۔۔ پرفارمنس ۔۔۔

۔۔۔ پرفارمنس ۔۔۔

یو اے ای کی سرزمین ہمیشہ ہی پاکستان کیلئے خوش قسمتی کی علامت رہی ہے۔ یہاں پر پاکستان نے بڑی بڑی فتوحات حاصل کی ہیں اور بڑی بڑی ٹیموں کے چھکے چھڑوائے ہیں۔ بہت سی ٹیمیں پاکستان کی فتح کے خوف سے میدان سے بھاگ نکلیں اور آج تک لوٹ کر میدان میں نہیں اتریں۔ […]

.....................................................

ایم کیو ایم خواتین کے جلسہ نے تاریخ رقم کر دی۔ الطاف حسین

ایم کیو ایم خواتین کے جلسہ نے تاریخ رقم کر دی۔ الطاف حسین

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم خواتین کا جلسہ پاکستان اور دنیا کی تاریخ میں خواتین کا سب سے بڑا جلسہ ہے۔ باغ جناح میں ایم کیو ایم خواتین کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس گراوئڈ میں بڑے بڑے جلسے ہوئے لیکن […]

.....................................................

آمنہ تارڑ کو پاسپورٹ کے بغیر فرانس جانے کی اجازت دیدی گئی

آمنہ تارڑ کو پاسپورٹ کے بغیر فرانس جانے کی اجازت دیدی گئی

آمنہ تارڑ کو پاسپورٹ اور سفری دستاویزات کے بغیر ہی فرانس جانے کی اجازت دے دی گئی۔ جبکہ والد نے آمنہ کو باہر بھجوانے کے فیصلہ کے خلاف وفاقی شرعی عدالت اور اقوام متحدہ سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے بتایا کہ آمنہ کا پاسپورٹ اور سفری دستاویزات اس […]

.....................................................

چولستان: سالانہ قومی جیپ ریلی نادر مگسی نے جیت لی

چولستان: سالانہ قومی جیپ ریلی نادر مگسی نے جیت لی

ساتویں سالانہ جیپ ریلی چولستان کے صحرائی علاقے میں نادر مگسی کی کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔ قومی جیپ ریلی میں ملک بھر سے ستر ڈرائیورز نے شرکت کی۔ کیٹیگری اے میں نادر مگسی دو گھنٹے سترہ منٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے۔ انس خاکوانی دوسرے نمبر پر اور ظفر مگسی تیسرے نمبر […]

.....................................................

سونے چاندی، خام تیل میں 13ارب 70کروڑروپے کی ملکی سرمایہ کاری

سونے چاندی، خام تیل میں 13ارب 70کروڑروپے کی ملکی سرمایہ کاری

گزشتہ ہفتے سونے چاندی اور خام تیل کے مستقبل کے سودوں میں ملکی سرمایہ کاروں نے تیرا ارب ستر کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی۔ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے ملکی سرمایہ کاروں نے سونے کے چوالیس ہزار سے زائدسودوں کے دوران نو ارب اکتالیس کروڑ روپے کی سرمایہ کاری […]

.....................................................

حنا ربانی کھر3 روزہ سرکاری دورہ پر لندن روانہ

حنا ربانی کھر3 روزہ سرکاری دورہ پر لندن روانہ

وزیرخارجہ حنا ربانی کھر تین روزہ سرکاری دورے پر لندن روانہ ہو گئیں۔ دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق وہ برطانیہ میں قیام کے دوران اپنے برطانوی ہم منصب سے دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کریں گی ان کی برطانوی وزیر اعظم سے ملاقات بھی متوقع ہے ۔ دورے کے اختتام پر دونوں وزرا خارجہ […]

.....................................................

دفاع پاکستان کونسل کا وزیر دفاع سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

دفاع پاکستان کونسل کا وزیر دفاع سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

دفاع پاکستان کونسل نے وزیر دفاع سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔ مولانا سمیع الحق کہتے ہیں حکومت نے امریکی دبا پر نیٹو کو سپلائی بحال کردی ہے۔ دفاع پاکستان کونسل کا اجلاس مولانا سمیع الحق کی زیر صدارت راولپنڈی میں ہوا جس میں کل اسلام آ باد میں دھرنے کی حکمت عملی طے […]

.....................................................

دفاع پاکستان کونسل کے3 رہنماوں کے اسلام آباد داخلے پر پابندی

دفاع پاکستان کونسل کے3 رہنماوں کے اسلام آباد داخلے پر پابندی

دفاع پاکستان کونسل کے تین رہنماوں حافظ سعید، مولانا احمد لدھیانوی اورعبدالرزاق کے اسلام آباد داخلے پرسات روز کیلئے پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کونسل کے تینوں رہنماں پرپابندی ڈی سی اسلام آباد نے عائد کی ہے اورکہا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی پر رہنماں کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں […]

.....................................................

انتخابات آئندہ سال مارچ میں ہوں گے، بابر غوری

انتخابات آئندہ سال مارچ میں ہوں گے، بابر غوری

ایم کیو ایم کے رہنما بابر غوری نے کہا ہے کہ انتخابات آئندہ سال مارچ میں ہوں گے۔ کے پی ٹی کی تین برتھوں کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات ایم کیو ایم پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر لڑے گی۔ بابر غوری نے کہا […]

.....................................................

بلوچستان پرامریکی قرارداد ملکی خودمختاری کیخلاف ہے،گیلانی

بلوچستان پرامریکی قرارداد ملکی خودمختاری کیخلاف ہے،گیلانی

بلوچستان پر امریکی قرار داد کی مذمت ہر سطح پر جاری ہے، وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے یہ قرار داد پاکستان کی خودمختاری کے خلاف ہے۔ کراچی میں پورٹ قاسم پر خطاب میں وزیر اعظم نے کہا پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے۔ جو اپنے اچھے اور برے کو سمجھتا […]

.....................................................

اُس دن

اُس دن

یو ں تو ہر لفظ اپنے اند ر ایک وسعت رکھتا ہے۔اور اُس کی اپنی ہی ایک کائنات ہے۔مگر چند الفاظ ایسے بھی ہوتے ہیں جن کا تعلق کسی بھی معاشرے یا قوم کیلئے شہ رگ کی حیثیت رکھتاہے۔ان کے معنی یامطلب کو ہیر پھیر سے بیان کیاجائے یا اُن الفاظ کو کسی کے ہاں […]

.....................................................

مجھے ہے حکم اذاں لا الہ اللہ

مجھے ہے حکم اذاں لا الہ اللہ

تیزی سے بدلتے حالات و واقعات نے دُنیا کے گلوبل ولیج میں قوموں کے عروج و زوال کی کئی داستانیں رقم کی ہیں۔ترقی وہی قومیں کرتی ہیں جو اپنی غلطیوں سے سبق سیکھیں اور ان سے سیکھے گئے تجربات کی بنیاد پر اپنی ترقی کی عمارت تعمیر کریں۔اس کے ساتھ ساتھ تاریخ کی کتابوں میں […]

.....................................................

سونے کی فی تولہ قیمت میں300 روپےکا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں300 روپےکا اضافہ

عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت چودہ ڈالر بڑھ گئی جس کی بدولت پاکستان میں بھی فی تولہ سونا ساڑھے تین سو روپے بڑھ کر اٹھاون ہزار آٹھ سو پچاس روپے ہوگیا۔ عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت چودہ ڈالر اضافے کے بعد سترہ سو اکتیس ڈالر ہوگئی۔ عالمی […]

.....................................................

انگلینڈ نے پاکستان کو تیسرے ایک روزہ میچ میں شکست دے دی

انگلینڈ نے پاکستان کو تیسرے ایک روزہ میچ میں شکست دے دی

انگلینڈ نے پاکستان کو تیسرے ایک روزہ میچ میں نو وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور انگلینڈ کو جیت کیلئے دو سو تیئیس رنز کا ہدف دیا تھا۔ انگلینڈ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف اڑتیسویں اوور میں حاصل کرلیا۔

.....................................................

ممبئی حملہ کیس:عدالتی کمیشن کی12مارچ کوبھارت روانگی کا امکان

ممبئی حملہ کیس:عدالتی کمیشن کی12مارچ کوبھارت روانگی کا امکان

ممبئی حملہ کیس میں پاکستان کے عدالتی کمیشن کا بارہ مارچ کو بھارت روانگی کا امکان ہے۔ کمیشن کے نئے شیڈول کے بعد وزارت قانون نے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کی کاپی وفاقی پراسیکیوٹر نے اڈیالہ جیل میں ممبئی حملہ کیس کی سماعت کے دوران پیش کردی۔ بھارت سے جاری نئے شیدول کے […]

.....................................................

کاش ایسا ہوجائے

کاش ایسا ہوجائے

صدیوں سے یہ کہاوت مشہور ہے کہ وقت ایسا مرہم ہے جو سارے زخم بھر دیتا ہے ۔لیکن جو زخم میری پاک دھرتی کے سینے پر افغان جنگ کے بعد لگے ہیں ان زخموں کووقت کا مرہم بھرسکے گایا یہ زخم سدا تازہ رہنے والے ہیں۔لیکن اگر ہم اپنی پاک سرمین کو مزید زخموں سے […]

.....................................................

کل سے بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگا،محکمہ موسمیات

کل سے بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگا،محکمہ موسمیات

ملک میں کل سے بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔۔کراچی میں سرد ہواؤں کا راج ہے۔ ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ ، پشاور ،مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور […]

.....................................................

افغان صدر سے سیاسی رہنماں کی ملاقاتیں

افغان صدر سے سیاسی رہنماں کی ملاقاتیں

افغان صدر حامد کرزئی نے سیاسی رہنماں سے ملاقات کے بعد پاک افغان سیاسی وفود کے تبادلے اور خطے میں امن و استحکام کویقینی بنانے کے لئے مشترکہ جرگے پر زور دیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آفتاب شیرپاونے کہا کہ پاک افغان جرگہ وقت کی ضرورت ہے۔ چوہدری شجاعت حسین کا […]

.....................................................