ہنگری کے سابق وزیراعظم گرفتار

ہنگری کے سابق وزیراعظم گرفتار

ہنگری میں پولیس نے سابق وزیر اعظم اورحزب مخالف سے تعلق رکھنے والے درجنوں سیاستدانوں کو حکومت کے خلاف مظاہرہ کرنے پر گرفتار کرلیا۔  ان رہنماوں کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب انھوں نے پارلیمنٹ ہاوس کے باہر حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا اور ارکان پارلیمنٹ کو پارلیمنٹ میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش […]

.....................................................

کراچی: پتھاریداروں کے تشدد سے پولیس اہلکار زخمی

کراچی: پتھاریداروں کے تشدد سے پولیس اہلکار زخمی

کراچی کی ایمپریس مارکیٹ میں پتھاریداروں کے تشدد سے پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گیا ، واقعہ کے بعد پولیس نے آپریشن کر کے پچیس پتھارے دار وں کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ساتھ نعیم شیخ کے مطابق پولیس اہلکار ایمپریس مارکیٹ میں خریداری کررہا تھا۔ اسی دوران پتھارے داروں نے اس پر […]

.....................................................

لاس اینجلس : چینی قونصل خانے کے محافظوں پر فائرنگ

لاس اینجلس : چینی قونصل خانے کے محافظوں پر فائرنگ

امریکی ریاست لاس اینجلس میں چینی قونصل خانے کے محافظوں پر فائرنگ کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق ایک شخص نے لاس اینجلس کے ولشائر سینٹر میں قائم چینی قونصل خانے کے محافظ پر فائرنگ کی تاہم گارڈ بچ گیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ […]

.....................................................

خضدار: وفاقی وزیر میر اسرار اللہ زہری کے وارنٹ گرفتاری جاری

خضدار: وفاقی وزیر میر اسرار اللہ زہری کے وارنٹ گرفتاری جاری

خضدار میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وفاقی وزیر میر اسرار اللہ زہری اور وزیر داخلہ بلوچستان میر ظفر اللہ زہری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ بلوچستان کے صوبائی وزیر سردار ثنا اللہ زہری پر چودہ اکتوبر کو بم حملے کے بعد ان کے صاحبزادے نے ان دونوں وزرا کے […]

.....................................................

ملتان: پولیس کے مبینہ تشدد سے نوجوان ہلاک

ملتان: پولیس کے مبینہ تشدد سے نوجوان ہلاک

ملتان نشتر ہسپتال میں تھانہ ساہوکا پولیس کے مبینہ تشدد کا شکار نوجوان دم توڑ گیا۔ ضلع وہاڑی تھانہ ساہوکا کی بستی مگرانے والا میں گھریلو جھگڑے پر پولیس نے بائیس سالہ علی شہباز پرتشدد کیا۔ علی شہباز کی بہن تسلیم کے مطابق اس کے شوہر نے گھر آکر جھگڑا کیا اور پولیس کو بلالیا۔ […]

.....................................................

کراچی: مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،50افراد زیر حراست

کراچی: مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،50افراد زیر حراست

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نیسرچ آپریشن کیا ہے اور پچاس مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں6 افراد کی ہلاکت کے بعد پو لیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف شہر کے پاک کالونی، بہادر آباد اور گلبرگ کیعلاقوں میں آپریشن کیا […]

.....................................................

سرگودھا: اشتہاری ملزم مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک

سرگودھا: اشتہاری ملزم مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک

سرگودھا میں اشتہاری ملزم مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک ہو گیا۔ ملزم عبدالستار عرف مکھن گجر قتل اغوا برائے تاوان جیسی سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔  سرگودھا پولیس نے تھانہ بھیرہ کے علاقے میں ملزم کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کردی ۔ پولیس […]

.....................................................

وینا ملک کے خلاف مقدمہ، پولیس سے جواب طلب

وینا ملک کے خلاف مقدمہ، پولیس سے جواب طلب

لاہور کی مقامی عدالت نے اداکارہ وینا ملک کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب کر لیا۔ درخواست مقامی وکیل چوہدری اشتیاق کی جانب سے دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا ویناملک نے بیرون ملک عریاں تصاویر بنوائیں جس سے نہ صرف ملک کی بدنامی ہوئی بلکہ […]

.....................................................

برطانوی شہر لیڈز میں ایک مکان سے 4لاشیں برآمد

برطانوی شہر لیڈز میں ایک مکان سے 4لاشیں برآمد

برطانیہ کے شہر لیڈز میں ایک مکان سے چار لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان افراد کی موت کیمیکل ری ایکشن کے باعث ہوئی. اطلاع ملتے ہیں لیڈز کے پولیس حکام اور ایمرجنسی عملہ جائے وقوعہ پرپہنچ گیا۔ اور علاقے کو سیل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر لگتا […]

.....................................................

کراچی: مختلف واقعات کے دوران چار افراد ہلاک

کراچی: مختلف واقعات کے دوران چار افراد ہلاک

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں پولیس کے مطابق ڈالمیا کے قریب گلشن جمال کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔ ہلاکت کے بعد علاقہ مکین مشتعل ہوگئے اور راشد منہاس روڑ پر ٹریفک بند کر دی۔ سعید آباد کے علاقے بلدیہ […]

.....................................................

لاہور: پولیس کا ہوٹل پر چھاپہ، 37 افراد گرفتار

لاہور: پولیس کا ہوٹل پر چھاپہ، 37 افراد گرفتار

لاہور میں پولیس نے ہوٹل پر چھاپہ مارا ہے اور سینتیس افراد کو گرفتار کیا ہے جبکہ ایک پولیس افسر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ لوئر مال کے قریب واقع ہوٹل میں پرانی انارکلی تھانے کی پولیس نے چھاپہ مارا اور ہوٹل سے سترہ لڑکیوں اور بیس لڑکوں کو قابل اعتراض حالت میں گرفتار […]

.....................................................

کراچی : اسٹیل ٹاؤن سے دو خواتین کی لاشیں برآمد

کراچی : اسٹیل ٹاؤن سے دو خواتین کی لاشیں برآمد

کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان دو خواتین کی لاشیں پھینک کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے لاشوں کو ایدھی سرد خانے میں رکھوا دیا ہے۔ لاشیں اسٹیل ٹاؤن کے علاقے دادو سالار گوٹھ سے ملیں۔ دنوں خواتین کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا تھا ۔ پولیس کے مطابق خواتین کی عمریں چالیس […]

.....................................................

چین:پولیس کی کارروائی، انسانی سمگلر گرفتار، 47بچے بازیاب

چین:پولیس کی کارروائی، انسانی سمگلر گرفتار، 47بچے بازیاب

چین میں دو بچوں کی فروخت کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد انسانی سمگلر گرفتار کرلیے۔ کارروائی کے دوران سینتالیس بازیاب کرالیے گئے۔ فوجیان صوبے کی پولیس نے دو بچوں کو فروخت کرنے والی گرفتارخاتون کی نشاندہی پر پٹیان کے علاقے میں کارروائی کی اور نو ہزار ڈالر کے عوض فروخت کیا گیا […]

.....................................................

کراچی: مغوی تاجر بازیاب، تین اغواء کار مارے گئے

کراچی: مغوی تاجر بازیاب، تین اغواء کار مارے گئے

کراچی کے علاقے کورنگی میں سی پی ایل سی اور اے وی سی سی نے مشترکہ کارروائی کر کے مغوی تاجر کو بازیاب کرا لیا، مقابلے کے دوران تین اغوا کار مارے گئے۔ سی پی ایل سی کے چیف احمد چنائے کے مطابق کورنگی کے علاقے میں کارروائی کے دوران مغوی تاجر ریاض احمد چنائے […]

.....................................................

لاہور پولیس کی کارروائی، مغوی بازیاب تین ملزمان گرفتار

لاہور پولیس کی کارروائی، مغوی بازیاب تین ملزمان گرفتار

لاہور کے تھانہ سول پولیس نے دو لاکھ تاوان کے لیے اغوا کیے گئے شخص کو بازیاب کرا لیا ہے ۔ اغوا کاروں میں سے دو کا تعلق پولیس سے ہے۔ دو پولیس اہلکاروں نے ساتھیوں کے ہمراہ قیصر ندیم نامی شخص کو دو لاکھ روپے تاوان کے لیے اغوا کیا۔ تھانہ سول لائن پولیس نے […]

.....................................................

بغداد: کار بم دھماکے میں 10 افراد ہلاک ،25 زخمی

بغداد: کار بم دھماکے میں 10 افراد ہلاک ،25 زخمی

عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہونے والے کار بم دھماکے میں دس افراد ہلاک اور پچیس زخمی ہوگئے۔ بغداد کے پولیس حکام کے مطابق دھماکا شہر کے شمال میں واقع قصبے خالص کے بازار کے پارکنگ ایریا میں گاڑی میں ہوا۔ زخمیوں کو بغداد کے مختلف اسپتالوں میں پہنچا دیا گیا ۔ امریکی نائب صدر […]

.....................................................

لاہور : سمن آباد میں 45 سالہ خاتون جھلس کر جاں بحق

لاہور : سمن آباد میں 45 سالہ خاتون جھلس کر جاں بحق

لاہور کے علاقہ سمن آباد میں 45 سالہ خاتون آگ لگنے سے جھلس کر جاں بحق ہو گئی۔ پینتالیس سالہ خاتون غلام فاطمہ نے رات کو سردی کے باعث چولہا جلایا ۔ چولہے کے باعث چارپائی کو آگ لگی ۔ بیماری کے باعث وہ اٹھ نہ سکی اور بری طرح جھلس کر موقع پر جاں […]

.....................................................

کراچی: دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، پانچ دہشتگرد گرفتار

کراچی: دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، پانچ دہشتگرد گرفتار

کراچی پولیس نے کالعدم تنظیم جند اللہ کے پانچ دہشت گرد وں کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس نے محرم الحرام کے دوران دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیم جند اللہ کے پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ ایڈیشنل آئی جی غلام شبیر کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے مختلف علاقوں […]

.....................................................

ٹیکسیلا: مسافر وین حادثے میں 14 افراد جاں بحق

ٹیکسیلا: مسافر وین حادثے میں 14 افراد جاں بحق

ٹیکسیلا کے قریب حادثے کے بعد مسافر وین آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں چودہ افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے زخمی ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسافر وین میں 18 افراد سوار تھے جب ٹیکسلا کے قریب اس کا ٹائر برسٹ ہو گیا اور وین درخت سے ٹکرا […]

.....................................................

لاہور: وحدت روڈ سے نوجوان کی جلی ہوئی لاش برآمد

لاہور: وحدت روڈ سے نوجوان کی جلی ہوئی لاش برآمد

پولیس نے لاہور کے علاقے وحدت روڈ سے نوجوان کی جلی ہوئی لاش برآمد کر لی ہے۔ پولیس کے مطابق اہل علاقہ نے انہیں فون کرکے اطلاع دی کہ نامعلوم افراد گلی میں ایک نوجوان کو آگ لگا کر فرار ہوگئے ہیں۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ انہیں رات گئے گلی میں آگ نظر […]

.....................................................

سندھ پولیس کے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ

سندھ پولیس کے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ

وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے سندھ پولیس کے افسران اور اہلکاروں کی چھٹیوں پر فوری طور پر پابندی عائد کردی ہے اور جو افسران اور اہلکار چھٹی پر ہیں انکی چھٹیاں فوری طور پر منسوخ کر دی گئیں ہیں اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 12گھنٹے کے اندر اپنے دفتر میں […]

.....................................................

کراچی: اسٹریٹ کرائمز میں ملوث نو ملزمان گرفتار

کراچی: اسٹریٹ کرائمز میں ملوث نو ملزمان گرفتار

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم، ڈکیتی، رہزنی سمیت مختلف واقعات میں ملوث نو ملزمان گرفتار کرکے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد کر لیا۔ پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد، پاپوش نگر، پیرآباد اور شارع نور جہاں سے بسوں میں لوٹ مارکرنے اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث نو ملزمان […]

.....................................................

خیرپور: پولیس مقابلہ میں اشتہاری ڈاکو ہلاک

خیرپور: پولیس مقابلہ میں اشتہاری ڈاکو ہلاک

خیرپور کے قریب پیرجو گوٹھ کے قریب کچے کے جنگلات میں پولیس مقابلے میں ایک اشتہاری ڈاکو ہلاک ہو گیا۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ڈاکو ہمت ناریجو پیر جو گوٹھ کے قریب واردات کے ارادے سے موجود ہے جس پر پولیس نے علاقے کا محاصرہ کیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر […]

.....................................................

ترکی : پندرہ افراد گرفتار کرنے کا دعوی

ترکی : پندرہ افراد گرفتار کرنے کا دعوی

ترکی کی پولیس نے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران القاعدہ سے تعلق رکھنے والے پندرہ افراد کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ترکی کے سرکاری خبر رساں ادارے اناطولیہ کے مطابق سیکورٹی فورسز نے دارالحکومت انقرہ کے جنوبی علاقے میں متعدد مقامات پر کارروائی کے دوران القاعدہ سے تعلق رکھنے کے الزام میں پندرہ […]

.....................................................