کوئٹہ میں تین روزہ پولیو مہم سخت سکیورٹی میں جاری

کوئٹہ میں تین روزہ پولیو مہم سخت سکیورٹی میں جاری

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے 18 زون میں تین روزہ انسداد پولیو مہم آج تیسرے روز بھی جاری ہے۔ پولیو ورکرز کی حفاظت کے لئے پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ کوئٹہ میں سہ روزہ پولیو مہم کے تحت 2 لاکھ 28 ہزار 382 بچوں کو پولیو ویکسین اور وٹامن اے کے قطرے پلائے جانے کا […]

.....................................................

یمن کے معاملے پر پاکستان کو غیر جانبدار رہنا چاہئے، خورشید شاہ

یمن کے معاملے پر پاکستان کو غیر جانبدار رہنا چاہئے، خورشید شاہ

سکھر (جیوڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ یمن کے معاملے پر پاکستان کو کسی ایک فریق کا ساتھ دینے کے بجائے غیر جانبدار رہنا چاہئے۔ سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ مسلم ممالک کو اتحاد […]

.....................................................

خیبر ایجنسی، وادی تیراہ میں بارودی سرنگ دھماکہ، دو اہلکار شہید

خیبر ایجنسی، وادی تیراہ میں بارودی سرنگ دھماکہ، دو اہلکار شہید

تیراہ (جیوڈیسک) خیبر ایجنسی وادی تیراہ میں شدت پسندوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا خیبر ٹو آپریشن جاری، بارودی سرنگ دھماکے کے نتیجے میں دو سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔ خیبر ایجنسی وادی تیراہ نرئے بابا میں سکیورٹی فورسز کی پیشقدمی کے دوران بارودی سرنگ دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں حوالدار حضرحیات اور سپاہی […]

.....................................................

رحیم یارخان، نامعلوم افراد نے خاتون کے کان کاٹ دئیے، خاتون ہلاک

رحیم یارخان، نامعلوم افراد نے خاتون کے کان کاٹ دئیے، خاتون ہلاک

رحیم یار خان (جیوڈیسک) رحیم یار خان میں نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے سے خاتون کے دونوں کان کاٹ دئیے ، متاثرہ خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ پولیس کے مطابق رحیم یار خان کے علاقے سہجہ کے ایک گھر میں داخل ہوکر نا معلوم افراد نے 36 سالہ خاتون […]

.....................................................

ٹانک میں فائرنگ سے امن کمیٹی کا سربراہ جاں بحق، 2 محافط زخمی

ٹانک میں فائرنگ سے امن کمیٹی کا سربراہ جاں بحق، 2 محافط زخمی

ٹانک (جیوڈیسک) ٹانک کے علاقے کوٹ اعظم کے قریب فائرنگ سے امن کمیٹی کے سربراہ شیرپاؤ محسود جاں بحق اور ان کے 2 محافظ شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق امن کمیٹی کے سربراہ شیرپاؤ محسود گاڑی میں جارہے تھے کہ کوٹ اعظم کے قریب نامعلوم افراد نے ان کی کار پر فائرنگ کردی […]

.....................................................

آئی ڈی پیز کی گھروں کو واپسی، 1300 خاندانوں کے قافلے کی سپن وام کیلئے روانگی

آئی ڈی پیز کی گھروں کو واپسی، 1300 خاندانوں کے قافلے کی سپن وام کیلئے روانگی

بنوں (جیوڈیسک) آئی ڈی پیز کی اپنے گھروں کو واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا، بنوں سے پہلے روز 13 سو خاندانوں پر مشتمل قافلہ سپن وام کیلئے روانہ ہو گیا۔ بنوں سے پہلے روز تیرہ سو خاندانوں پر مشتمل قافلہ سپن وام کیلئے روانہ ہوگا، گھر واپسی کی خوشی میں آئی ڈی پیز نے […]

.....................................................

فیصل آباد : نجی یونیورسٹی سے طلبہ کو نکالنے پر وائس چانسلر کیخلاف احتجاج

فیصل آباد : نجی یونیورسٹی سے طلبہ کو نکالنے پر وائس چانسلر کیخلاف احتجاج

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں 12 طلبہ کو یونیورسٹی سے نکالنے پر نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کے طلبا کا وائس چانسلر کیخلاف شدید احتجاج، طلبہ نے شیخوپورہ روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا، گرمی کے باعث 1 طالب علم بے ہوش۔ فیصل آباد میں نیشنل ٹیکسٹائل کے طلباء نے جرمانے اور فیس کے معاملات […]

.....................................................

راجن پور: انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق، 3 زخمی

راجن پور: انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق، 3 زخمی

راجن پور (جیوڈیسک) پولیس کے مطابق انڈس ہائی وے پر راجن پور سے ڈی جی خان جانے والی وین کو مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار دی۔ جس کے باعث 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ […]

.....................................................

چینوٹ لاہور روڈ پر حادثہ، چار افراد جاں بحق

چینوٹ لاہور روڈ پر حادثہ، چار افراد جاں بحق

چنیوٹ (جیوڈیسک) چنیوٹ لاہور روڈ پر تیز رفتار ڈمپر کی کار کو ٹکر سے چار افراد جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ لاہور روڈ طاہر آباد کے قریب مسافر کار اور ڈمپر کے تصادم کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق […]

.....................................................

ڈیرہ اسماعیل خان میں 12 کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان میں 12 کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا گیا

ڈی آئی خان (جیوڈیسک) ظفر آباد کالونی میں بنوں میران شاہ روڈ پر سڑک کنارے کھڑی موٹر سائیکل میں نصب 12 کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا گیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو اطلاع ملی کہ ڈیرہ اسماعیل خان کی ظفر آباد کالونی میں بنوں میران شاہ روڈ پر سڑک کنارے ایک مشکوک موٹر سائیکل کھڑی […]

.....................................................

فیصل آباد : وائلڈ لائف نے قیمتی پرندوں کی سمگلنگ ناکام بنا دی

فیصل آباد : وائلڈ لائف نے قیمتی پرندوں کی سمگلنگ ناکام بنا دی

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں محکمہ وائلڈ لائف کی سپیشل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے قیمتی پرندوں کی فیصل آباد سے پشاور سمگلنگ کو ناکام بنا دیا تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ فیصل آباد میں محکمہ وائلڈ لائف کی سپیشل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے نایاب نسل کے پرندوں کی سمگلنگ […]

.....................................................

نوشہرہ میں جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا امیر حمزہ قاتلانہ حملے میں جاں بحق

نوشہرہ میں جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا امیر حمزہ قاتلانہ حملے میں جاں بحق

نوشہرہ (جیوڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ضلعی رہنما مولانا امیر حمزہ قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے۔ نوشہرہ کے علاقے مدینہ کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جے یو آئی (ف) کے ضلعی رہنما مولانا امیر حمزہ جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق مولانا امیر حمزہ نماز عشا کی ادائیگی کے […]

.....................................................

لورالائی، دہشتگردوں کے حملے میں جاں بحق پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

لورالائی، دہشتگردوں کے حملے میں جاں بحق پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

لورالائی (جیوڈیسک) لورالائی گزشتہ رات دہشت گردوں نے قومی شاہراہ بلاک کر کے پولیس اہلکاروں کو اغواء کے بعد قتل کیا تھا، دہشت گردوں نے پولیس اہلکاروں سمیت متعدد سرکاری اہلکاروں کو اغواء کیا تھا۔ اہلکاروں میں ایس ایچ او راڑا شم طاہر، اے ایس آئی رفیق اور کانسٹیبل قیوم شامل ہیں۔ میختر کے علاقے […]

.....................................................

لورالائی: دہشتگردوں نے ایس ایچ او سمیت چھ پولیس اہلکاروں کو قتل کر دیا

لورالائی: دہشتگردوں نے ایس ایچ او سمیت چھ پولیس اہلکاروں کو قتل کر دیا

لورالائی (جیوڈیسک) میختر کے مقام پر دہشتگردوں نےڈیرہ غازی خان اور تونسہ شریف جانے والی دو مسافر بسوں کو روک لیا اور مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کیے۔ دہشتگردوں نے شناخت کے بعد تین پولیس اہلکاروں کو قتل کر دیا۔ جن میں ایس ایچ او تھانہ راڑا ہاشم طاہر، اے ایس آئی رفیق اور کانسٹیبل […]

.....................................................

میاں چنوں: پولیس مقابلے کے دوران تین ڈاکو مارے گئے

میاں چنوں: پولیس مقابلے کے دوران تین ڈاکو مارے گئے

میاں چنوں (جیوڈیسک) سٹی پولیس نے میاں چنوں شہر کے باہر ناکہ لگا کر واردات میں مصروف ڈاکوؤں کو گھیرنے کی کوشش کی تو ڈاکو پندرہ ایل نہر عبور کر کے فرار ہو گئے۔ پولیس نے تعاقب کیا تو ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی کارروائی میں تین ڈاکو بخشی بھٹی، نصرت اور منصب […]

.....................................................

دادو میں گاڑی پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی

دادو میں گاڑی پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی

دادو (جیوڈیسک) انڈس ہائی پر نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہو گئے۔ چانڈیہ برادری کے افراد پیشی کے لئے عدالت جا رہے تھے کہ انڈس ہائی وے پر مخدوم گھوٹ کے قریب نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس […]

.....................................................

صولت مرزا کی پھانسی، ڈیتھ وارنٹ پر عملدرآمد کیلئے جوڈیشل مجسٹریٹ نامزد

صولت مرزا کی پھانسی، ڈیتھ وارنٹ پر عملدرآمد کیلئے جوڈیشل مجسٹریٹ نامزد

کوئٹہ (جیوڈیسک) مچھ جیل انتظامیہ کی استدعا پر سیشن جج سبی راشد محمود نے صولت مرزا کو یکم اپریل کو پھانسی دیے جانے کے کراچی انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیتھ وارنٹ پر عملدرآمد کیلئے جوڈیشل مجسٹریٹ مچھ کو نامزد کر دیا ہے۔ جو پھانسی کے احکامات پر اپنی نگرانی میں عملدرآمد کروائیں گے۔ واضح […]

.....................................................

ڈیرہ غازیخان: دیور نے بھابھی کو مبینہ آشنا سمیت قتل کر دیا

ڈیرہ غازیخان: دیور نے بھابھی کو مبینہ آشنا سمیت قتل کر دیا

ڈیرہ غازیخان (جیوڈیسک) پولیس کے مطابق نواحی گاؤں ہتوانی میں ملزم عبداللطیف نے تین بچوں کی ماں رحمت مائی اور اس کے مبینہ آشنا محبوب علی کو گھر میں اکٹھے دیکھ کر فائرنگ کر دی جس سے دونوں موقع پر ہلاک ہو گئے۔ ملزم کو شک تھا کہ دونوں میں میں ناجائز تعلقات ہیں۔ پولیس […]

.....................................................

پیرکوہ گیس فیلڈ: گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ

پیرکوہ گیس فیلڈ: گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ

ڈیرہ بگٹی (جیوڈیسک) ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں 8 انچ قطر گیس پائپ لائین دھماکے سے تباہ کر دیا گیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق پیر کوہ میں نامعلوم افراد نے گیس کنوواں نمبر 15 سے پلانٹ کو جانے والے 8 انچ قطر گیس پائپ لائن میں دھماکہ خیز مواد نصب کر رکھا تھا […]

.....................................................

حافظ آباد میں نجی مل کی بس الٹ گئی، 35 خواتین زخمی ہو گئیں

حافظ آباد میں نجی مل کی بس الٹ گئی، 35 خواتین زخمی ہو گئیں

حافظ آباد (جیوڈیسک) حافظ آباد میں پنڈی بھٹیاں لاہورروڈ پرنجی مل کی بس اُلٹ گئی، بس میں سوار 35 خواتین زخمی ہو گئیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق پنڈی بھٹیاں میں خواتین ورکرز کو لانے والی بس، سانگلہ سے واپس باہومان آرہی تھی۔ لاہور پنڈی بھٹیاں روڈ پر مصطفیٰ آباد کے قریب بس تیز رفتاری کے […]

.....................................................

بشام: مٹی کا تودہ گرنے سے 5 افراد جاں بحق

بشام: مٹی کا تودہ گرنے سے 5 افراد جاں بحق

بشام (جیوڈیسک) پہاڑی علاقے لوسر کے دو گھروں پر مٹی کا تودہ گرنے سے 12 افراد ملبے تلے دب گئے۔ ملبے تلے دبے افراد میں سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ مقامی افراد نے تین افراد کو اپنی مدد آپ کے تحت ملبے سے زخمی حالت میں نکال لیا۔ زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر […]

.....................................................

خیبرایجنسی: پاک افغان سرحدی علاقے میں ڈرون حملہ، 7 کمانڈروں سمیت 9 دہشتگرد ہلاک

خیبرایجنسی: پاک افغان سرحدی علاقے میں ڈرون حملہ، 7 کمانڈروں سمیت 9 دہشتگرد ہلاک

خیبر ایجنسی (جیوڈیسک) خیبر ایجنسی سے متصل پاک افغان سرحد افغانستان کے علاقے نازیان میں ڈرون حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 7 کمانڈرز سمیت 9 شدت پسند ہلاک ہو گئے۔ خیبر ایجنسی سے متصل پاک افغان سرحد افغانستان کے صوبہ ننگراہار نازیان میں کالعدم تحریک طالبان اور کالعدم لشکراسلام کے شدت پسندوں پر ڈرون […]

.....................................................

وہاڑی میں فائرنگ سے عدالت پیشی پر جانے والے 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی

وہاڑی میں فائرنگ سے عدالت پیشی پر جانے والے 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی

وہاڑی (جیوڈیسک) تحصیل میلسی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے عدالت میں پیشی پر جانے والے 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کا واقعہ وہاڑی کی تحصیل میلسی میں پیش آیا جہاں عدالت میں پیشی کے لئے جانے والے 4 افراد پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں […]

.....................................................

مظفر گڑھ :2 ڈاکوؤں کو شہریوں نے پکڑ لیا، تشدد سے دونوں ڈاکو زخمی

مظفر گڑھ :2 ڈاکوؤں کو شہریوں نے پکڑ لیا، تشدد سے دونوں ڈاکو زخمی

مظفر گڑھ (جیوڈیسک) مظفر گڑھ میں ڈکیتی کی نیت سے دکان میں گھسنے والے ڈاکوئوں اور شہریوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 8 شہری ذخمی ہو گئے۔ شہریوں کے تشدد سے 2 ڈاکو بھی زخمی ہوئے ہیں۔ تحصیل کوٹ ادو کے علاقے چوک سرور شہید میں 2 ڈاکو ڈکیتی کی نیت سے ایک دکان میں […]

.....................................................