سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشن کل صبح نو بجے تک کیلئے بند کردئے گئے ہیں۔ گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت ہفتے کی صبح نو بجے سے اتوار کی صبح نو بجے تک سندھ کے پانچ سو سے زائد سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند رہتی ہے۔ گیس کمپنی کی […]
ملک میں کل سے بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔۔کراچی میں سرد ہواؤں کا راج ہے۔ ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ ، پشاور ،مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور […]
قومی احتساب بیورو نے سال دوہزارآٹھ کیاسٹاک مارکیٹ بحران کے دوران ڈیفالٹ ہونے والے پانچ ممبران کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ڈی جی نیب سندھ نے اسٹاک ایکس چینج کے وفد کو ملاقات میں بتایا کہ سال دوہزار آٹھ میں سرمایہ کاروں کی رقومات کی ادائیگی نہ کرنے والے پانچ بروکرز کے خلاف […]
کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے واقعات میں سات افرادجاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق لیاری کے مختلف علاقوں میں دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوئے۔ لیاقت آباد نمبر دو میں نا معلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے […]
وفاقی جمہوریہ جرمنی کے قونصل جنرل ٹلو کلینر نے کہا ہے کہ جرمنی پاکستان کے جاری توانائی کے بحران کے حل کے لئے ہر ممکن مدد کرنے کے لئے تیار ہے۔ کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین احتشام الدین اور دیگر عہدیداران کے ساتھ ملاقات میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں […]
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو محدود پیمانے پر تیزی رہی ۔ اور کے ایس ای ہنڈریڈ انڈکس بارہ پوانٹس بڑھ کربارہ ہزار دو سو باسٹھ پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروبار کاآغازی تیزی سے ہوا اور تیل و گیس سمیت فرٹیلائزز سیکٹرز کے اسکرپٹس میں سرمایہ کاری کے باعث ایک موقع پر انڈکس بارہ ہزار […]
سیکریٹری تھر کول انرجی یونس ڈھاگانے کہا ہے کہ تھر کول بلاک سکس میں برطانوی کمپنی کول مائننگ اور پاور جنریشن میں اکسٹھ کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کریگی ۔ کراچی میں برطانوی کمپنی کے چیف ایگزیکٹوشاہ رخ خان کے ساتھ میڈیا بریفنگ میں یونس ڈھاگا نے کہاکہ اوریکل کول فیلڈز تھر سے سالانہ پچاس […]
حکمراں جماعت سے تعلق رکھنے والے سینیٹ امیدوار کامیابی کیلئے پرامید ہیں۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے موقع پر امیدوار اپنے پسندیدہ سیاسی موضوعات پر بیانات داغنے میں مصروف رہے۔ لاہور میں سینیٹ کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ زیرسماعت مقدمات سے پارلیمنٹ کے […]
سینیٹ کے انتخابات میں کیموقع پر صوبائی الیکشن کمیشن کراچی میں گہماگہمی ہے ۔ مختلف نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن کراچی میں صوبائی الیکشن کمشنر سونو خان بلوچ اور الیکشن کمیشن کا عملہ کاغذات نامزدگی وصول کر رہا ہے۔ صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر میں مسلم لیگ ہم […]
ممبئی چیمبر کے صدر اشوک کمار کا کہنا ہے کہ ممبئی اور کراچی چیمبر میں کام کرنے کے بہت مواقع موجود ہیں وقت آگیا ہے کہ چھوٹے مسائل پہلے حل کئے جائیں۔ کراچی چیمبر کے دورے کے موقع پر تاجروں سے خطاب میں اشوک کمار کا کہنا تھا کہ معیشت سے بڑھ کر کوئی بڑا […]
کراچی : تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے توہین عدالت کیس میں فرد جرم عائد ہونے کے بعد وزیراعظم کا عہدے پر برقرار رہنے کا اخلاقی جواز نہیں بنتا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ صدر کی کرپشن چھپانے کے لئے […]
وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ ویزہ کی تجدید نہ کرانے والے غیر ملکیوں کیخلاف پندرہ مارچ کے بعد کریک ڈاؤن کیا جائے گا، لیاری سمیت کراچی میں شرپسندوں کیخلاف کارروائی کے احکامات جاری کر دئے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسے غیر ملکیوں کو […]
دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام دفاع پاکستان کانفرنس کا پنڈال مزار قائد کے قریب سج گیا ہے۔ مرکزی قائدین مولانا سمیع الحق، سید منورحسن،حمید گل، شیخ رشید احمد، اعجاز الحق ،حافظ سعید ، صاحبزادہ محمد زبیراور علامہ طاہر اشرفی سمت دیگر رہ نما بھی خطاب کریں گے۔ دفاع پاکستان کانفرنس کی انتظامیہ نے مقررہ […]
دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام دفاع پاکستان کانفرنس کا پنڈال مزار قائد کے قریب سج گیا ہے۔ مرکزی قائدین مولانا سمیع الحق، سید منورحسن،حمید گل، شیخ رشید احمد، اعجاز الحق ،حافظ سعید ، صاحبزادہ محمد زبیراور علامہ طاہر اشرفی سمت دیگر رہ نما بھی خطاب کریں گے۔ دفاع پاکستان کانفرنس کی انتظامیہ نے مقررہ […]
پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہیکہ عدلیہ کے سات رکنی بینچ نے واضح پیغام دیا ہے، حکومتی ہٹ دھرمی مناسب نہیں ہے۔ کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے کال سینٹر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا حکومت کے […]
سندھ کے ڈاکٹرز کو ٹائم اسکیل، پروموشن دینے اور مستقل کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد سمیت چار وزراء پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی ہے۔ ،صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد نے سول اسپتال کراچی میں بھوک ہڑتال پر بیٹھے ڈاکٹرزکے کیمپ کا دورہ […]
دفاع پاکستان کونسل کے تحت کل کراچی کے باغ قائد میں ہونے والے جلسے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔ منتظمین کا دعویٰ ہے کہ دفاع پاکستان کانفرنس میں عوام کی حاضری ماضی کے تمام جلسوں کے ریکارڈ توڑ دے گی۔
تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ایک شخص کو بچانے کے لئے سوئس حکام کو خط نہیں لکھ رہے اور نظام کو تہس نہس کر رہے ہیں۔ کراچی آمد پر ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا جو امریکہ کی شروع کی گئی جنگ کا […]
کراچی : پاکستان نے بحری بیٹرے میں ایٹمی آبدوز شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق ایٹمی آبدوز پاکستان میں ہی تیار کی جائیگی ۔آبدوز کی تیاری کا فیصلہ خطے میں بھارتی برتری ختم کرنے کیلئے کیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق منصوبے پر خاصی پیشرفت ہوچکی ہے ۔یہ ایٹمی آبدوز ملکی وسائل کے […]
بیسویں ترمیم پر چار روز کے مذاکرات کے بعد اپوزیشن تو متفق ہو گئی مگر اتحادیوں میں اختلافات سامنے آ گئے ہیں۔ اتحادی جماعت ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار اور بابر غوری کہتے ہیں ان کی جماعت کو ترمیم پر تحفظات ہیں۔ کراچی پہنچنے پر فاروق ستار اور بابر غوری نے میڈیا سے گفتگو […]
کراچی ایئر پورٹ سے منسلک سول ایوی ایشن کالونی میں گھر کا الیکٹرک گیزر پھٹنے کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے کے بعد علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد جائے وقوع پر پہنچ گئی۔ تاہم انتظامیہ نے صورتحال کو کلیئر قرار دے دیا ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر […]
کراچی ایئر پورٹ کے قریب دھماکے کی اطلاع، دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی گء ہیں۔ ذرائع کے مطابق دھماکا گیس پائپ لائن پھٹنے کے سبب ہوا۔
متحدہ قومی موومنٹ نے کل سے ملک بھر میں رکنیت سازی مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان انیس قائمخانی، نسرین جلیل، مصطفی کمال، شعیب بخاری اور وسیم آفتاب نے کراچی میں پریس کانفرنس میں کہا کہ کرپشن سے پاک لوگوں کے ذریعے ہی تبدیلی لائی جا […]
سندھ میں بلدیاتی نظام پر پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ ایم کیو ایم کے مطابق نظام پر آئندہ اجلاس جلد ہو گا۔ گورنر ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کے علاوہ صوبائی وزرا ایاز سومرو، مراد […]