سندھ بھر میں سی این جی سٹیشنز کھل گئے

سندھ بھر میں سی این جی سٹیشنز کھل گئے

کراچی(جیوڈیسک)سندھ بھر میں چوبیس گھنٹے کی بندش کے بعد تمام سی این جی اسٹیشنز کھول دیئے گئے ہیں۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے گیس لوڈ منیجمنٹ پلان کے تحت گزشتہ صبح آٹھ بجے کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز…

لاہور سمیت مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری

لاہور سمیت مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری

لاہور(جیوڈیسک)مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ، ایبٹ آباد اور گلیات میں برفباری سے سڑکیں بلاک ہوگئیں۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پچھلے بارہ…

حکومت کا بلوچستان میں 14 مارچ سے قبل گورنر راج ہٹانے کا اعلان

حکومت کا بلوچستان میں 14 مارچ سے قبل گورنر راج ہٹانے کا اعلان

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی حکومت نے بلوچستان میں 14 مارچ سے قبل گورنر راج ہٹانے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیر قانون فاروق نائیک کا کہنا ہے کہ نگران حکومت قائم کرنے کے لئے سول حکومت بحال کرنا آئینی تقاضا ہے۔ وفاقی وزیرقانون…

بلدیاتی نظام کے بل پر جلد قائم مقام گورنر دستخط کر دینگے: شرجیل میمن

بلدیاتی نظام کے بل پر جلد قائم مقام گورنر دستخط کر دینگے: شرجیل میمن

کراچی (جیوڈیسک)سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی سے منظور ہونے والے انیس سو اناسی کے بلدیاتی نظام کے بل پر قائم مقام گورنر سندھ نثار احمد کھوڑو جلد دستخظ کر دیں گے۔ ایک بیان میں شرجیل…

ڈرون حملوں پر پاک امریکا مبینہ معاہدے کی تفصیلات طلب

ڈرون حملوں پر پاک امریکا مبینہ معاہدے کی تفصیلات طلب

لاہور(جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے ڈرون حملوں کیخلاف کیس کی سماعت 7 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے قرار دیا کہ ڈرون حملوں سے خواتین اور معصوم بچوں کا قتل عام ہو رہا ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عمر عطا بندیال نے کیس کی…

ایبٹ آباد آپریشن میں ہمیں وہ سب نہیں ملا، جو چاہئے تھا، کیمرون منٹر

ایبٹ آباد آپریشن میں ہمیں وہ سب نہیں ملا، جو چاہئے تھا، کیمرون منٹر

پاکستان میں سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر کہتے ہیں ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن پر حملے کے بعد سب سے بڑی پریشانی بیرون ملک مقیم امریکوں کو محفوظ کرنا تھا۔ پاکستان میں اسامہ بن لادن کی تلاش میں کئے جانے والے…

ایف آئی اے ملک میں جرائم کو فروغ دے رہی ہے: چیف جسٹس

ایف آئی اے ملک میں جرائم کو فروغ دے رہی ہے: چیف جسٹس

اسلام آباد (جیوڈیسک) چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ ایف آئی اے ملک میں جرائم کو فروغ دے رہی ہے۔ آگ لگی ہوئی ہے اور آپ مزے کر رہے ہیں۔ سپریم کورٹ میں شاہ زیب قتل کیس کی چیف…

دمشق میں میں کار بم دھماکہ، 31 افراد ہلاک درجنوں زخمی ہوگئے

دمشق میں میں کار بم دھماکہ، 31 افراد ہلاک درجنوں زخمی ہوگئے

دمشق (جیوڈیسک)دمشق میں حکمران جماعت بعث پارٹی کے ہیڈ کوارٹرز کے قریب کار بم دھماکہ میں 31 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔شام کے دارالحکومت دمشق میں حکمران جماعت بعث پارٹی کے ہیڈ کوارٹرز کے قریب کار بم دھماکے میں 31…

لندن : تین مسلمان شہریوں پر فرد جرم عائد کر دی گئی

لندن : تین مسلمان شہریوں پر فرد جرم عائد کر دی گئی

لندن (جیوڈیسک)برطانیہ میں سات جولائی جیسے مزید دھماکوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تین مسلمان شہریوں پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ملزموں پر الزام تھا کہ وہ سات جولائی سن دو ہزار پانچ کے دھماکوں کی…

کوئٹہ : ایف سی اہلکاروں کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 2 ارکان ہلاک

کوئٹہ : ایف سی اہلکاروں کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 2 ارکان ہلاک

کوئٹہ (جیوڈیسک)کوئٹہ میں ایف سی اہلکاروں کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے دو افراد کو ہلاک کر دیا گیا۔کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں ایف سی اہلکاروں نے ایک کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دو ارکان کو ہلاک اور چار کو…

ایران سے معاہدے، کئی ممالک پر پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکا

ایران سے معاہدے، کئی ممالک پر پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکا

واشنگٹن (جیوڈیسک)امریکا نے کہا ہے ایران کے ساتھ معاہدے کرنے پر پاکستان سمیت کئی ممالک پر پابندیاں لگ سکتی ہیں، پاکستان توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے دیگر آپشن استعمال کرے۔ واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ…

لاہور، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش

لاہور، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش

لاہور (جیوڈیسک) لاہور اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔لاہور میں رات کو وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔اسلام آباد میں بادل کھل کر برسے یہاں پر…

بھارت میں 3 دبم دھماکے، 15 ہلاک، 50 سے زائد زخمی

بھارت میں 3 دبم دھماکے، 15 ہلاک، 50 سے زائد زخمی

بھارت کے شہر حیدر آباد میں یکے بعد دیگرے ہونے والے 3 بم دھماکوں میں 15 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ بھارت کے شہر حیدر آباد میں یکے بعد دیگرے ہونے والے 3 بم…

حکومت کا سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2012 واپس لینے کا اعلان

حکومت کا سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2012 واپس لینے کا اعلان

کراچی :حکومت نے سندھ پیپلز لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2012 واپس لینے کا اعلان کر دیا جس کے بعد لوکل گورنمنٹ آرڈی نینس 1979 بحال ہو گیا۔ متحدہ کے رہنما فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ سندھ کے لوگوں کی پیٹھ میں چھرا…

بولیوین کا چلی حکومت کے خلاف احتجاج

بولیوین کا چلی حکومت کے خلاف احتجاج

بولیوین(جیوڈیسک)بولیوین ہزاروں کی تعداد میں احتجاجا اس وقت روڈ پر نکل آئے جب چلی حکومت نے تین بولیوین فوجیوں کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا۔ بولیویا کے یونیفائیڈ سینڈیکل کنفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے فوجی…

بھارت میں ٹریڈیونینز کی اپیل پر دوسرے روز بھی ہڑتال

بھارت میں ٹریڈیونینز کی اپیل پر دوسرے روز بھی ہڑتال

نئی دہلی(جیوڈیسک)بھارت میں ٹریڈیونینز کی اپیل پر دوسرے روز بھی ہڑتال کی جارہی ہے،مختلف شہروں میں آج بھی بینکس بند رہیں گے ۔بھارت کی گیارہ ٹریڈ یونینزکی اپیل پر ملک میں مہنگائی، بیروزگاری، تیل کی بڑھتی قیمتوں اور لیبر پالیسی کے خلاف…

پشاور میں بم دھماکا، 1 شخص جاں بحق، 10 زخمی ہو گئے

پشاور میں بم دھماکا، 1 شخص جاں بحق، 10 زخمی ہو گئے

پشاور (جیوڈیسک) موبائل مارکیٹ کے اندر بم دھماکا سے 1 شخص جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق ہشت نگری کے علاقہ فقیر آباد پل کے نیچے موبائل مارکیٹ کے اندر زور دار دھماکا ہوا جس سے مارکیٹ میں موجود…

رحمان ملک کو دھماکوں کا پیشگی علم ہے تو معلومات شیئر کیوں نہیں کرتے۔ سپریم کورٹ

رحمان ملک کو دھماکوں کا پیشگی علم ہے تو معلومات شیئر کیوں نہیں کرتے۔ سپریم کورٹ

اسلام آباد (جیوڈیسک) سانحہ کوئٹہ از خود کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کا کہنا ہے اگر رحمان ملک کو کوئٹہ میں ہونے والی کسی بڑی دہشت گردی کے بارے میں پتا ہے تووہ معلومات شیئر کیوں نہیں کرتے۔ چیف جسٹس…

لاہور: نجی سکول میں آتشزدگی، خاتون استاد سمیت 21 طلبہ جھلس گئے

لاہور: نجی سکول میں آتشزدگی، خاتون استاد سمیت 21 طلبہ جھلس گئے

لاہور (جیوڈیسک) شاہدرہ ٹاؤن کے نجی اسکول میں آگ لگنے سے خاتون ٹیچر سمیت 21 بچے جھلس گئے۔ میو ہسپتال میں زخمی بچوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ شاہدرہ ٹاون کے ایک نجی اسکول میں صبح سویرے آگ بھڑک اٹھی۔…

ڈرون حملے : پاکستان ،یمن سمیت دیگرملکوں میں4700 افراد ہلاک ہوئے

ڈرون حملے : پاکستان ،یمن سمیت دیگرملکوں میں4700 افراد ہلاک ہوئے

واشنگٹن(جیوڈیسک) امریکی سینیٹر لِنڈسے گراہم نے انکشاف کیاہے کہ پاکستان اوریمن سمیت دیگرملکوں میں سی آئی اے کے ڈرون حملوں میں اب تک عام شہریوں سمیت چارہزار سات سو افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جنوبی کیلی فورنیا کی ایک ویب سائٹ کے مطابق…

مالی: فرانسیسی فوج کیساتھ جھڑپ میں 20 باغی ہلاک

مالی: فرانسیسی فوج کیساتھ جھڑپ میں 20 باغی ہلاک

پیرس(جیوڈیسک)مالی میں فرانسیسی فوج اور مسلح باغیوں میں جھڑپ میں 20 باغی ہلاک ہو گئے۔مالی میں تعینات فرانسیسی فوج اور مسلح باغیوں کے درمیان جھڑپ میں 1 فوجی اور 20 باغی ہلاک ہوگئے۔ فرانسیسی حکام نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ…

صدر زرداری نے فیئر ٹرائل بل 2013 پر دستخط کر دئیے

صدر زرداری نے فیئر ٹرائل بل 2013 پر دستخط کر دئیے

اسلام آباد:(جیوڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری نے فیئر ٹرائل بل 2013 پر دستخط کر دیئے۔بل پر دستخط کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی۔ قومی اسمبلی نے 20 دسمبر اور سینیٹ نے یکم فروری کو اس بل کی منظوری دی تھی۔ بل کے…

امریکا : ڈرون حملوں میں 4 ہزار 7 سو افراد کو ہلاک ہوئے، امریکی سینیٹر

امریکا : ڈرون حملوں میں 4 ہزار 7 سو افراد کو ہلاک ہوئے، امریکی سینیٹر

امریکا(جیوڈیسک)امریکی سینٹر گراہم کہتے ہیں پاکستان اور یمن میں ڈرون حملوں میں چار ہزار سات سو افراد کو ہلاک کیا گیا، جن میں کئی بے گناہ بھی شامل ہیں۔ امریکی حکام اب تک ڈرون حملوں کی معلومات کو خفیہ رکھتے آئے ہیں…

پاکستان کو حقانی نیٹ ورک اور لشکرطیبہ کیخلاف کارروائی کرنا ہو گی: امریکا

پاکستان کو حقانی نیٹ ورک اور لشکرطیبہ کیخلاف کارروائی کرنا ہو گی: امریکا

امریکا(جیوڈیسک)امریکی نائب وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو حقانی نیٹ ورک اور لشکرطیبہ کے خلاف کارروائی کرنا ہو گی۔امریکی نائب وزیر خارجہ رابرٹ بلیک کا نئی دہلی میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کو اپنے علاقوں میں موجود دہشتگرد گروہوں…