لاہور: شادی کی تقریب میں پولیس پر فائرنگ،3 زخمی

لاہور: شادی کی تقریب میں پولیس پر فائرنگ،3 زخمی

لاہور میں شادی کی تقریب میں پولیس اور شہریوں کے درمیان فائرنگ سے دو پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ لاہور کے علاقے گلشن راوی میں شادی کی تقریب کے دوران لوگوں نے فائرنگ کی جس پر پولیس نے روکنے کی کوشش کی جس پر پولیس اور شادی میں موجود لوگوں کے درمیان […]

.....................................................

کراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں دو ملزمان گرفتار

کراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں دو ملزمان گرفتار

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد سے پولیس نے مبینہ پولیس مقابلے کے بعد اسٹریٹ کرائم اور دیگر وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔  پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں واقع نجی اسپتال کے قریب ایک کار میں سوار چار مسلح ملزمان رکشے میں سوار ایک شخص سے اسلحے کے […]

.....................................................

امریکا میں سرمایہ داری نظام کے خلاف تحریک

امریکا میں سرمایہ داری نظام کے خلاف تحریک

امریکا میں سرمایہ داری نظام کے خلاف جاری تحریک کے حامیوں نے ملک کے پانچویں بڑی بندرگاہ پر کام معطل کرکے نظام مفلوج کردیا، دوسری جانب امریکا میں غربت کی شرح بڑھنیکا انکشاف ہوا ہے۔ امریکا کے میں سماجی ناانصافی اور مالی ناہمواری کے خلاف جاری تحریک چھٹے ہفتے میں داخل ہوگئی ہے۔ آک لینڈ […]

.....................................................

امریکا میں مظاہرے جاری ،آکلینڈ کی بندر گاہ کا محاصرہ

امریکا میں مظاہرے جاری ،آکلینڈ کی بندر گاہ کا محاصرہ

امریکہ میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے ہزاروں مظاہرین نے آکلینڈ شہر میں واقع ملک کی پانچویں بڑی بندرگاہ کو جانے والے راستے بند کر دیے ہیں۔ بندر گاہ کے ڈائیریکٹر کا کہنا ہے کہ یہاں سے روزانہ اسی لاکھ ڈالر سے زائد کا کاروبار ہوتا ہے جو اس احتجاجی تحریک کے […]

.....................................................

گوجرانوالہ : غیر قانونی طور پر مقیم 34 افغان بچے زیر حراست

گوجرانوالہ : غیر قانونی طور پر مقیم 34 افغان بچے زیر حراست

گوجرانوالہ میں پولیس نے ایک مدرسے پر چھاپہ مار پر غیر قانونی طور پر مقیم چونتیس افغان بچوں کو حراست میں لے لیا۔ کوتوالی پولیس کی جانب سے مدرسے پر چھاپے کے دوران حراست میں لئے جانے والے افغان بچے قانونی دستاویزات کے بغیر مقیم تھے، ان کی عمریں نو سے چودہ سال کے درمیان […]

.....................................................

کراچی: رینجرز کے چھاپے، 48 مشتبہ افراد گرفتار

کراچی: رینجرز کے چھاپے، 48 مشتبہ افراد گرفتار

کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے چھاپے مار کر اڑتالیس مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ کراچی کے علاقے شانتی نگر، اورنگی ٹان، لانڈھی ٹان اور کھڈا مارکیٹ لیاری میں رینجرز نے چھاپے مار کر اڑتالیس مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ منگھوپیرمیں پولیس نے دہشت گردوں کی موجودگی پر کارروائی کی جس میں […]

.....................................................

بم حملے میں ایف سی کے دو اہلکار ہلاک

بم حملے میں ایف سی کے دو اہلکار ہلاک

بلوچستان کے علاقے تربت میں فرنٹیئر کور کے ایک قافلے پر ریمورٹ کنٹرول بم سے حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایف سی کے دو اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔ دھماکے میں ایف سی کی ایک گاڑی بھی تباہ ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بدھ کو فرنٹیئر کور کا ایک […]

.....................................................

پشاور میں دھماکے کے بعد سندھ میں سیکورٹی سخت

پشاور میں دھماکے کے بعد سندھ میں سیکورٹی سخت

آئی جی سندھ مشتاق احمد شاہ نے پشاور کارخانو مارکیٹ میں ہونیوالے دھماکے کے تناظر میں سندھ پولیس کو ہدایت جاری کی ہیں کہ صوبے بھر میں سیکیورٹی اقدامات کو ٹھوس بنایا جائے۔ انہوں نے ہدایت دی ہیں کہ تمام مساجد،امام بارگاہوں کے علاوہ قربانی کے جانوروں کی منڈیو، شاپنگ سینٹرز اور ہوٹلوں سمیت عوامی […]

.....................................................

پشاور : کارخانو مارکیٹ میں بم دھماکہ

پشاور : کارخانو مارکیٹ میں بم دھماکہ

پشاور کے علاقے کارخانو مارکیٹ میں بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دھماکے سے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا ہے ۔ پولیس اور امدادی ادارے موقع پر پہنچ گئے ہیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

.....................................................

فیصل آباد : تین سالہ آمنہ کوعدالت میں پیش کرنے کا حکم

فیصل آباد : تین سالہ آمنہ کوعدالت میں پیش کرنے کا حکم

فیصل آباد میں مقامی عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ باپ کے ہاتھوں زنجیر میں جکڑی گئی تین سالہ آمنہ کو تین نومبرکو عدالت میں پیش کیا جائے۔  یہ حکم ننھی آمنہ کی والدہ قیصرہ کی طرف سے دائر کی گئی حوالگی کی درخواست کی سماعت کے دوران دیا گیا معصوم آمنہ کو چھبیس […]

.....................................................

پشاور: ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اکرام اللہ قتل

پشاور: ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اکرام اللہ قتل

پشاور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اکرام اللہ کو قتل کر دیا۔ تھانہ بھانہ مانڑی کی حدود میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اکرام اللہ گھر کے قریب واقع مسجد سے نماز پڑھ کرواپس آ رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے وہ […]

.....................................................

کراچی: عوام نے ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

کراچی: عوام نے ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں عوام نے ایک ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور جلانے کی کوشش کی۔ نارتھ ناظم آباد بلاک ایل میں کار سوار شخص سے موبائل چھینتے ہوئے علاقہ مکینوں نے ایک ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور جلانے کی کوشش کی تاہم پولیس […]

.....................................................

وال سٹریٹ پر قبضہ کرو تحریک کے درجنوں ارکان گرفتار

وال سٹریٹ پر قبضہ کرو تحریک کے درجنوں ارکان گرفتار

امریکی علاقے اوریگن میں وال سٹریٹ پر قبضہ کرو تحریک کے درجنوں ارکان کو رات کے وقت کرفیو کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کرلیا گیا۔ ان مظاہرین کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب انہوں نے ایک تفریحی پارک سے اپنے احتجاجی کیمپ کو ہٹانے سے انکار کردیا۔ شدید سردی کے باوجود امریکہ کے […]

.....................................................

ن لیگ کے رہنما شوکت رانا کو زندہ جلا دیا گیا

ن لیگ کے رہنما شوکت رانا کو زندہ جلا دیا گیا

چھانگا مانگا میں مسلم لیگ ن کے رہنما شوکت رانا کو زندہ جلا دیا گیا جس کے بعد و ہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات مسلم لیگ ن چھانگا مانگا کے صدر شوکت رانا […]

.....................................................

سرحد پار سے سمندر پار تک خودکش بمبار نے گاڑی نیٹو افواج کے قافلے سے ٹکرا دی

سرحد پار سے سمندر پار تک خودکش بمبار نے گاڑی نیٹو افواج کے قافلے سے ٹکرا دی

ایک خود کش بمبار نے ایک کار میں دھماکا خیز مواد لاد کر کار کو نیٹو افواج کے قافلے سے ٹکرا دی ، جس سے ایک پولیس والا اور تین شہری ہلاک ہوگئے۔ واقعہ کابل کے مغربی علاقے دارالامان میں پیش آیا۔افغان سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ عینی شاہدین کا […]

.....................................................

فیصل آباد : جعلی ڈگریاں تیار کرنے والے گروہ کے دو ارکان گرفتار

فیصل آباد : جعلی ڈگریاں تیار کرنے والے گروہ کے دو ارکان گرفتار

فیصل آباد میں پولیس نے جعلی ڈگریاں تیار کرنے والے گروہ کے دو ارکان کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضے سے دستاویزات اور مہریں بر آمد کر لی گئیں۔ فیصل آباد میں ایس پی اقبال ٹان شاکر اللہ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جعلی ڈگریوں اور اسناد کی تیاری کا کام کئی برسوں […]

.....................................................

آئی جی سندھ نے گزشتہ تین ماہ کی کرائم رپورٹ طلب کر لی

آئی جی سندھ نے گزشتہ تین ماہ کی کرائم رپورٹ طلب کر لی

آئی جی سندھ سید مشتاق شاہ نے کراچی پولیس، سی آئی ڈی اور کرائم برانچ کی گذشتہ تین ماہ کی رپورٹ طلب کر لی۔ سینٹرل پولیس آفس میں ہونیوالے محکمہ کے اعلی سطحی اجلاس میں آئی جی سندھ نے پولیس افسران کو ہدایت دی کہ انسداد جرائم اور مقدمات کی تفتیش کے ضمن میں تمام […]

.....................................................

نوشہرہ: خودکش حملہ دو پولیس اہلکار جاں بحق

نوشہرہ: خودکش حملہ دو پولیس اہلکار جاں بحق

نوشہرہ میں پولیس موبائل پر خود کش حملہ، ایس ایچ او اور ڈرائیور جاں بحق جبکہ دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق نوشہرہ کیرسالپور کے علاقے باڑہ بانڈہ میں پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ اچانک ایک حملہ آور موبائل کے قریب پہنچا اور خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس […]

.....................................................

ن لیگ کی گو زردار گو ریلی کیلئے 5000 سے زیادہ پولیس اہلکار

ن لیگ کی گو زردار گو ریلی کیلئے 5000 سے زیادہ پولیس اہلکار

مسلم لیگ ن کی جانب سے آج گو زردرای گو ریلی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ پانچ ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے آج لاہور میں نکالی جانے والی گو زرداری گو ریلی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ […]

.....................................................

سکھر: خاتون کی بچے کے ہمراہ خودکشی کرنے کی کوشش

سکھر: خاتون کی بچے کے ہمراہ خودکشی کرنے کی کوشش

خاتون کی اپنے چھ سالہ بچے کے ہمراہ سکھر بیراج سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے کی کوشش کی تاہم مقامی لوگوں نے خاتون اور بچے کو بچا لیا۔  سکھر بیراج کے گیٹ نمبر پندرہ سے ایک خاتون نے اپنے چھ سالہ کمسن بچے کے ہمراہ خود کشی کرنے کی خاطر دریائے سندھ میں چھلانگ لگا […]

.....................................................

کراچی: عیسی نگری کے قبرستان سے خودکش جیکٹ برآمد

کراچی: عیسی نگری کے قبرستان سے خودکش جیکٹ برآمد

کراچی کے علاقے عیسی نگری میں قبرستان سے خودکش جیکٹ برآمد کر لی گئی۔ پی آئی بی تھانے کو علاقے کے رہائشی شخص نے اطلاع دی کہ عیسی نگری قبرستان میں جھنڈے شاہ مزار کے قریب خودکش جیکٹ پڑی ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر جیکٹ کو تحویل میں لے لیا اور بم ڈسپوزل […]

.....................................................

کراچی: سرچ آپریشن کے دوران شدت پسند ملا عثمان گرفتار

کراچی: سرچ آپریشن کے دوران شدت پسند ملا عثمان گرفتار

کراچی کے علاقے کواری کالونی سے پولیس نے کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر ملا عشمان سمیت دس افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کر لیا۔

.....................................................

پشاور: رامپورہ میں دھماکا، گیارہ افراد زخمی

پشاور: رامپورہ میں دھماکا، گیارہ افراد زخمی

پشاور کے علاقے رامپورہ میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں گیارہ افراد زخمی ہو گئے دھماکے سے متعدد دکانیں اور گاڑیاں بھی  تباہ ہوگئیں۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

.....................................................

پشاور : بند دکان میں دھماکہ چھے افراد زخمی

پشاور : بند دکان میں دھماکہ چھے افراد زخمی

پشاور کے علاقے فقیر کلے میں ایک بند دکان میں بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں6 افراد زخمی ہوگئے۔  دھماکے سے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

.....................................................