کراچی میں رینجرز اور پولیس کا آپریشن جاری رہے گا،رحمان ملک

کراچی میں رینجرز اور پولیس کا آپریشن جاری رہے گا،رحمان ملک

وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کراچی میں انٹیلی جنس بنیاد پر رینجرز اور پولیس کا آپریشن جاری رہے گا، کورنگی اور انڈسٹریل ایریا میں ہونے والے ایکشن سے تاجروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ وزارت داخلہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن کراچی کے دیگر علاقوں میں […]

.....................................................

لکی مروت : تین غیر ملکیوں سمیت پانچ مشتبہ افراد گرفتار

لکی مروت : تین غیر ملکیوں سمیت پانچ مشتبہ افراد گرفتار

لکی مروت : لکی مروت کے علاقے پیزو بازار سے سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے تین غیر ملکیوں سمیت پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق دو غیر ملکیوں کا تعلق آذر بائیجان اور ایک کا تعلق روس سے ہے۔ جبکہ دیگر دو افراد شمالی وزیرستان اور لکی مروت سے ہیں۔ گرفتار ہونے […]

.....................................................

کراچی : پانی کے ٹینک سے تین لڑکیوں کی لاشیں برآمد

کراچی : پانی کے ٹینک سے تین لڑکیوں کی لاشیں برآمد

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں مکان سے تین لڑکیوں کی لاشیں ملی ہیں، لاشیں عباسی اسپتال منتقل کر دی گئیں۔ اورنگی ٹاون دس نمبر میں پانی کے ٹینک سے تین لڑکیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں،، انہیں سارا، لبنی اور عظمی کے نام سے شناخت کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مکان سے تعفن […]

.....................................................

بے نظیر قتل کیس: پولیس افسران کی بریت کی درخواست مسترد

بے نظیر قتل کیس: پولیس افسران کی بریت کی درخواست مسترد

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بینظیر قتل کیس میں دو پولیس افسران کی مقدمے سے بریت کی درخواست مسترد کردی۔ آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان ہے۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدلت کے جج شاہد رفیق کی عدالت نے بینظیر قتل کیس میں سابق ڈی پی او سعود […]

.....................................................

امریکہ،وال اسٹریٹ پر قبضہ احتجاج جاری، متعدد گرفتار

امریکہ،وال اسٹریٹ پر قبضہ احتجاج جاری، متعدد گرفتار

امریکہ میں سماجی نا انصافی اور مالی نا ہمواری کے خلاف مظاہرے جاری ہیں، تیسرے ہفتے بھی وال اسٹریٹ کے باہر احتجاج جاری ہے۔ نیویارک اسٹاک ایکسچینج کے باہر مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں ہوئی ہیں۔ جس کے دوران پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔ اس کے علاوہ ڈینور اور دیگر شہروں میں بھی […]

.....................................................

نیپال: بس کھائی میں گرنے سے چالیس افراد ہلاک

نیپال: بس کھائی میں گرنے سے چالیس افراد ہلاک

کھٹمنڈو : نیپال میں بس کھائی میں گرنے سے چالیس افراد ہلاک اور دس سے زائد زخمی ہوگئے۔ حادثہ مشرقی نیپال کے پہاڑی علاقے سندھولی میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور وہ بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری۔ ملبہ دور دور تک […]

.....................................................

بلوچستان میں لشکری جھنگوی حالات خراب کر رہی ہے۔ رحمان

بلوچستان میں لشکری جھنگوی حالات خراب کر رہی ہے۔ رحمان

وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں لشکر جھنگوی ملوث ہے، دہشتگردوں کیخلاف ایف سی اور پولیس کے ذریعے کارروائی جاری ہے۔  پارلیمنٹ ہائوس کے باہر بلوچستان سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی ناصر علی شاہ کے ساتھ ملاقات کے دوران میڈیا سے بات چیت میں انھوں […]

.....................................................

کراچی: گودھرا کیمپ میں دو مذہبی جماعتوں کے دفاتر مسمار

کراچی: گودھرا کیمپ میں دو مذہبی جماعتوں کے دفاتر مسمار

کراچی کے علاقے نیو کراچی گودھرا کیمپ میں پولیس اور ایف سی نے مشترکہ آپریشن کے دوران علاقے میں قائم دو مذہبی جماعتوں کے دفاتر کو مسمار کر دیا۔ رات گئے پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کردئے۔ کارروائی کے دوران […]

.....................................................

اسلام آباد : اسلحے سے بھری دو گاڑیاں پکڑی گئیں

اسلام آباد : اسلحے سے بھری دو گاڑیاں پکڑی گئیں

وفاقی پولیس نے دو مختلف کاروائیوں کے دوران اسلحے سے بھری دو گاڑیاں پکڑ کرچار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ برآمد ہونے والے اسلحے میں بھاری تعد اد میں کلاشنکوف، مشین گنیں اور دیگر خود کار اسلحہ شامل ہے۔ پولیس کے مطابق پہلی کاروائی میں تھانہ گولڑہ کے علاقے گولڑہ موڑ میں پولیس ناکے پر پولیس نے […]

.....................................................

کیلی فرنیا میں فائرنگ، ہلاکتوں کی تعداد 8 ہوگئی

کیلی فرنیا میں فائرنگ، ہلاکتوں کی تعداد 8 ہوگئی

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سیل بیچ کے شاپنگ مال میں فائرنگ سے ہلاکتوں کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس افسر اسٹیف بورس نے میڈیا کو بتایا فائرنگ کا واقعہ سیل بیچ کانٹی کے شاپنگ مال میں ایک حجام کی دکان پر پیش آیا۔ ملزم کو حراست میں لے […]

.....................................................

پشاور: چیک پوسٹ پر پانچ مشتبہ افراد گرفتار

پشاور: چیک پوسٹ پر پانچ مشتبہ افراد گرفتار

پشاور میں پولیس نے پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ گرفتار شدہ افراد نے خود کو ملائشین سفارت خانے کا عملہ بتایا تاہم کوئی شناخت ظاہر نہ کر سکے۔  پشاور میں تھانہ چمکنی کی حدود میں واقع چیک پوسٹ پر معمول کی چیکنگ کے دوران پولیس نے گاڑی نمبر سات دو سات پانچ […]

.....................................................

کراچی: رینجرز و پولیس کو ٹارگٹڈ آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت

کراچی: رینجرز و پولیس کو ٹارگٹڈ آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت

کراچی : وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک اور وزیراعلی قائم علی شاہ نے کراچی میں قیام امن کے لیے رینجرز اور پولیس کو ٹارگٹڈ آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ کراچی میں وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ سے ملاقات کی جس میں شہر میں امن وامان کی صورتحال […]

.....................................................

فیصل آباد : دو گروپوں میں تصادم، باپ بیٹا قتل

فیصل آباد : دو گروپوں میں تصادم، باپ بیٹا قتل

فیصل آباد میں دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے سے باپ بیٹا قتل ہو گئے۔ فیصل آباد میں جھنگ روڈ پر محلہ سیف آباد میں دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار افراد نے ایک گھر پر فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ سے دو حملہ آور ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونیوالے دستگیر اور اسکا بیٹا بلال تھے، جبکہ […]

.....................................................

کراچی میں غیرت کے نام پر دو سگے بھائیوں کو قتل کر دیا گیا

کراچی میں غیرت کے نام پر دو سگے بھائیوں کو قتل کر دیا گیا

کراچی میں غیرت کے نام پر دو سگے بھائیوں کو اغواء کر کے قتل کر دیا گیا جبکہ شہر میں تشدد کے دیگر واقعات میں ایک خاتون سمیت دو افراد ہلاک ہو گئے۔  پولیس کے مطابق ملیر کے علاقے بکراپڑی سے دو بھائیوں بلال اور بابر کی لاشیں ملیں ہیں، جو ملیر کے ہی رہائشی ہیں۔ […]

.....................................................

ایبٹ آباد کمیشن، ڈی جی ایم آئی آج طلب

ایبٹ آباد کمیشن، ڈی جی ایم آئی آج طلب

ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت کی تفتیش کرنے والے کمیشن نے ڈائریکٹر جنرل ملٹری انٹیلی جنس اور خیبر پختونخوا کے آئی جی پولیس کو بیان قلمبند کرانے کے لئے آج طلب کر لیا ہے۔ جاوید اقبال کی سربراہی میں قائم چار رکنی کمیشن کا اجلاس گزشتہ روز اسلام آباد میں ہوا تھا جس […]

.....................................................

کراچی: ٹول پلازہ پر امریکیوں کی گاڑیوں کو روک لیا گیا

کراچی: ٹول پلازہ پر امریکیوں کی گاڑیوں کو روک لیا گیا

کراچی میں سپر ہائی وے ٹول پلازہ پر دوران چیکنگ پولیس نے غیرملکیوں کی گاڑیوں کے قافلے کو روک لیا، گاڑیوں میں سوار امریکی وفد سیلاب متاثرہ علاقوں میں دورے کے لئے جارہا تھا۔ ایک گاڑی کو اجازت نامہ نہ ہونے کے باعث روک لیا گیا جبکہ دیگر گاڑیوں کو جانے کی اجازت دے دی […]

.....................................................

لاہور میں ٹرک کی ٹکر سے 23 سالہ نوجوان ہلاک

لاہور میں ٹرک کی ٹکر سے 23 سالہ نوجوان ہلاک

لاہور میں عسکری ٹین کے قریب فوجی ٹرک کی ٹکر سے 23سالہ نوجوان ہلاک ہو گیا۔ لاہور میں عسکری ٹین کے قریب فوجی ٹرک نے موٹر سائیکل سوار نوجوان عبدالاحد کو ٹکر ماری جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ عبدالاحد کو ریسکیو کی گاڑی نے اسپتال پہنچایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے […]

.....................................................

بنوں : فورسز کا سرچ آپریشن، 36 مشتبہ افراد گرفتار

بنوں : فورسز کا سرچ آپریشن، 36 مشتبہ افراد گرفتار

بنوں کے علاقے بکا خیل میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران چھتیس مشتبہ افرد گرفتار کرلئے گئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن راکٹ حملوں کے بعد کیا گیا۔ گزشتہ رات نامعلوم سمت سے بنوں میں راکٹ داغے گئے تھے۔ جس سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا تھا۔ حملے کے […]

.....................................................

لودھراں : مٹی کا تودا گرنے سے چار خواتین جاں بحق

لودھراں : مٹی کا تودا گرنے سے چار خواتین جاں بحق

لودھراں میں مٹی کا تودا گرنے سے چار خواتین ملبے تلے دب کر جاں بحق اور تین خواتین زخمی ہو گئیں۔ واقعہ خانقاہ کھوہ کے علاقے میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق مکان کی تعمیر کے دوران مٹی کا تودا گرا تھا، جس کے نتیجے میں سات خواتین اور ایک بچہ ملبے تلے دب گئے۔ […]

.....................................................

خیرپور : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار افراد جاں بحق

خیرپور : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار افراد جاں بحق

ضلع خیرپور کے علاقے رانی پورمیں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ ایک خاتون سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق رانی پورکے کچی آبادی کے رہائشی کے گھر پر نامعلوم مسلح ملزمان نے اس وقت فائرنگ کی جب اہل خانہ سورہے تھے فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون ماروی […]

.....................................................

راولپنڈی میں ملزمان کی پانچ سالہ بچی سے زیادتی

راولپنڈی میں ملزمان کی پانچ سالہ بچی سے زیادتی

راولپنڈی میں غریب محنت کش قوت سماعت اور گویائی سے محروم والدین کی پانچ سالہ معصوم بچی کو اغوا کے بعد نامعلوم سفاک ملزمان زیادتی کا نشانہ بناکرفرار ہو گئے۔ زیادتی کا نشانہ بننے والی بچی کے والدین کے پاس بچی کو طبی امداد دلوانے کے لئے سرکاری اسپتال لے جانے کے لئے بھی پیسے نہیں […]

.....................................................

بلدیہ ٹاؤن میں رینجرز کا چھا پہ، چار ٹارگٹ کلزر گرفتار

بلدیہ ٹاؤن میں رینجرز کا چھا پہ، چار ٹارگٹ کلزر گرفتار

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون میں رینجرز نے چھا پہ مارکر چار ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ گرفتار ہو نے والے مبینہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث چار ملزمان میں مومن، دانیال اور فیصل شامل ہیں۔ ملزمان کے پاس سے برآمد ہونے والے اسلحے میں 2 نا ئن […]

.....................................................

کراچی : مختلف کارروائیوں میں نو ملزمان گرفتار

کراچی : مختلف کارروائیوں میں نو ملزمان گرفتار

کراچی میں نارتھ ناظم آباد پولیس نے تین مختلف کارروائیوں میں اسٹریٹ کرائم ، قتل اور جلاو گھیراو میں ملوث چار ملزمان گرفتار کرلئے شرافی گوٹھ پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ادہر لیاری اورگارڈن کے علاقے سے تین مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا۔  کراچی میں نارتھ […]

.....................................................

کراچی : سرچ آپریشن کے دوران 30 افراد زیر حراست

کراچی : سرچ آپریشن کے دوران 30 افراد زیر حراست

کراچی کے علاقے پرانا گولیمار ، پاک کالونی اور لیاری کلاکوٹ سنگولین میں ایف سی ، پولیس اور رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران تیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ زیر حراست افراد کے قبضے سے جدید اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ […]

.....................................................